• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.7°C
  • ISB: Sunny 26.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.7°C
  • ISB: Sunny 26.2°C

سیالکوٹ: عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا

شائع اپ ڈیٹ
عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار— فائل فوٹو: ڈان نیوز
عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو پولیس نے سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار نے بتایا کہ والدہ ریحانہ ڈار نے 9 مئی پر احتجاج کی کال دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ صبح سے پولیس نے سیالکوٹ میں جناح ہاؤس کو گھیرے میں لے رکھا تھا اور گھر سے نکلتے ہی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ ریحانہ ڈار سمیت متعدد خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریحانہ ڈار نے اس سال ہونے والے عام انتخابات میں سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔71 سے خواجہ آصف کے مدمقابل الیکشن لڑا تھا اور انہیں سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026