کراچی میں منعقدہ مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں میں فائٹرز کی کمال مہارت نے شرکاء کو حیران کردیا۔

ایونٹ میں مردوں سمیت خواتین فائٹرز نے بھی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھائے اور حریف کو چت کر کے خوب داد سمیٹی۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے ایونٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خطرناک کھیل ہے۔ لڑکیوں کو اس کھیل سے ڈرنے کے بجائے آگے بڑھ کر اس کھیل میں حصہ لینا چاہیے۔

فائٹرز کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرامز ہوتے رہنے چاہیے، یہ کھیل خطرناک ضرور ہے لیکن صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔

ایونٹ کے بانی شعیب مجاہد بٹ نے کہا کہ وہ 5 سال سے یہ ایونٹ منعقد کر رہے ہیں اور اس کھیل کو پورے پاکستان میں فروغ دینے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

صدر کے سی ایف ایل کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ اور دیگر کھیلوں کو جس طرح پروموٹ کیا جاتا ہے مکسڈ مارشل آّرٹس کو بھی اسی طرح پروموٹ کرنا چاہیے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں