اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کورونا وائرس سے متعلق قرضوں کے بحران کو روکنے کا مطالبہ

12 اپريل 2020
علاوہ ازیں رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ تیل برآمد کنندگان پر دباؤ زیادہ ہوگا —فائل فوٹو: ڈان
علاوہ ازیں رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ تیل برآمد کنندگان پر دباؤ زیادہ ہوگا —فائل فوٹو: ڈان

اسلام آباد: فائنانسنگ سے متعلق پائیدار ترقیاتی رپورٹ 2020 (ایف ایس ڈی آر) میں قرضوں کے بحران کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے کہا گیا کہ وہ کم ترقی یافتہ ممالک جنہوں نے قرضوں کا تقاضہ کیا ہے ان کے لیے قرضوں کی ادائیگی کی فوری معطلی بحران پیدا کردے گا۔

مزید پڑھیں: ریاست چھوٹے قرض داروں کا تحفظ یقینی بنائے، عدالت

اقوام متحدہ کی زیر نگرانی فنانسنگ سے متعلق ایجنسی ٹاسک فورس برائے ڈیولپمنٹ کی جانب سے جمعے کو جاری کردہ رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سرکاری سطح پر دو طرفہ قرض دہندگان کو رہنمائی کرنی چاہیے اور دوسروں کو بھی نئی مالی اعانت فراہم کرنے کے لیے اسی طرح کے یا مساوی اقدامات پر غور کرنا چاہیے۔

ایف ایس ڈی آر 2020 نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قرضوں کے تباہ کن بحران کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور کووڈ 19 وبائی امراض سے پیدا ہونے والے معاشی اور مالی تباہی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی حکمت عملی اختیار کریں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ممکنہ طور پر انتہائی کمزور ممالک میں قرضوں کے خطرات مزید بڑھ جائیں گے، کم ترقی یافتہ اور دوسرے کم آمدنی والے ترقی پذیر ممالک میں سے 48 فیصد قرض کی پریشانی کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: اسٹیٹ بینک کی متاثرہ سرمایہ کاروں کیلئے 100 ارب روپے کی اسکیم

رپورٹ میں کہا گیا کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے اور اس سے متعلق عالمی معیشت اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

علاوہ ازیں رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ تیل برآمد کنندگان پر دباؤ زیادہ ہوگا۔

رپورٹ میں دیگر امور سے متعلق خاص طور پر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے لیے لیکویڈیٹی فراہم کرکے مالیاتی استحکام کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ حکومتوں کو معاشی سرگرمیوں میں تنزلی کے باعث بننے والے عوامل کا سدباب کرنے اور زیادہ ضرورت مند ممالک کی مدد کے لیے عالمی سطح پر مربوط طریقہ اپنانا چاہیے۔

مزیدپڑھین: کورونا وائرس کے پیشِ نظر چمن پر پاک-افغان سرحد 7 روز کیلئے بند

رپورٹ کے مطابق مذکورہ مربوط طریقہ مندرجہ ذیل شبعوں مثلاً صحت عامہ کے اخراجات میں اضافہ، سماجی تحفظ کے لیے چھوٹے کاروبار کو فعال رکھنا، حکومت کی منتقلی، قرض برداشت کرنے اور دیگر قومی اقدامات شامل ہیں۔

ایف ایس ڈی آر 2020 میں مراعات یافتہ بین الاقوامی مالی اعانت تک نمایاں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور تجارت کو فروغ دینے اور سپلائی چین کو محدود کرنے والی تجارتی رکاوٹوں کو ختم کرکے جامع ترقی کو اہمیت دی گئی۔


یہ خبر 12 اپریل 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں