زنڈایا دو مرتبہ ایمی ایوارڈز جیتنے والی کم عمر ترین سیاہ فام اداکارہ بن گئیں

13 ستمبر 2022
زنڈایا کو دو سال قبل بھی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا تھا—فوٹو: اے پی
زنڈایا کو دو سال قبل بھی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا تھا—فوٹو: اے پی

امریکی ٹیلی وژن کے معروف ایوارڈز (ایمی) کی 74 ویں تقریب میں اداکارہ زنڈایا ایک بار پھر اپنے 2019 کے ڈرامے یوفوریا میں شاندار اداکاری کے باعث مرکزی اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔

شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی‘ کے مطابق زنڈایا مسلسل دو ایمی ایوارڈز جیتنے والی پہلی کم عمر ترین سیاہ فام اداکارہ بن گئیں۔

حیران کن طور پر انہوں نے دو سال قبل 24 سال کی عمر میں اسی ڈرامے ’یوفوریا‘ میں شاندار اداکاری پر یہی یعنی مرکزی اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تھا اور اس وقت وہ مذکورہ ایوارڈ جیتنے والی کم عمر ترین اداکارہ بنی تھیں۔

لی جنگ جے مرکزی اداکار کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے ایشیائی اداکار بن گئے—فوٹو: اے پی
لی جنگ جے مرکزی اداکار کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے ایشیائی اداکار بن گئے—فوٹو: اے پی

اور اب دو سال بعد بھی انہیں اسی ڈرامے پر وہی مرکزی اداکارہ کا دوسرا ایوارڈ دیا گیا ہے، جس کے بعد وہ دو ایمی ایوارڈز جیتنے والی پہلی کم عمر ترین سیاہ فام اداکارہ بن گئیں۔

ایمی ایوارڈز کی تقریب 12 ستمبر کو منعقد ہوئی، جس میں جہاں زنڈایا مرکزی اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں، وہیں پہلی بار کسی ایشیائی اداکار کو مرکزی اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

’رائٹرز‘ کے مطابق مرکزی اداکار کا ایوارڈ نیٹ فلیکس کی ویب سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے اداکار لی جنگ جے کو دیا گیا۔

بہترین ڈرامے کا ایوارڈ سکسیشن کو ملا—فوٹو: اے پی
بہترین ڈرامے کا ایوارڈ سکسیشن کو ملا—فوٹو: اے پی

بہترین ڈرامے کا ایوارڈ ایچ بی او سیریز ’سکسیشن‘ کو دیا گیا، مزاحیہ سیریز کا ایوارڈ ’ٹیڈ لاسو‘ کو ملا۔

یہ بھی پڑھیں:زنڈیا 'ایمی' ایوارڈ جیتنے والی کم عمر ترین اداکارہ بن گئیں

’ دی وائٹ لوٹس‘ کو بہترین لمیٹڈ سیریز جب کہ اسی ڈرامے کے ہدایت کار کو بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی ملا۔

بہترین لکھاری کا ایوارڈ ’سکسیشن‘ کے لکھاری کے حصے میں آیا، مزاحیہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جان اسمارٹ جب کہ مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ جیسن سڈیکس کو ملا۔

مجموعی طور پر ایمی ایوارڈز کی تقریب میں 25 کیٹیگریز کے انعامات دیے گئے۔

25 کیٹیگریز میں انعامات دیے گئے—فوٹو: اے پی
25 کیٹیگریز میں انعامات دیے گئے—فوٹو: اے پی

تبصرے (0) بند ہیں