• KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:32am Sunrise 7:01am
  • KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:32am Sunrise 7:01am

پانی میں ڈوب کر گہرائی بتانے والے یوٹیوبر کی ویڈیو وائرل

بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان ’بائپر جوائے‘ کے پیش نظر جہاں صحافی مستند رپورٹنگ کرکے عوام تک معلومات پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں، وہیں بعض یوٹیوبر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے دلچسپ انداز میں رپورٹنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

زیادہ تر یوٹیوبرز اور کانٹینٹ کریئیٹرز ’بائپر جوائے‘ سے متعلق غلط معلومات بھی پھیلا رہے ہیں، جس سے عوام میں خوف بھی پھیل رہا ہے۔

ایسے ہی ایک کانٹینٹ کریئیٹر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہیں پانی میں ڈوب کر اس کی گہرائی بتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں فرضی رپورٹر کو سمندر کنارے پانی کی سطح میں اضافے کی بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مذکورہ ویڈیو کب بنائی گئی تھی اور اسے کس علاقے میں بنایا گیا، تاہم مذکورہ ویڈیو ’بائپر جوائے‘ کے پیش نظر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

مختصر ویڈیو میں فرضی رپورٹر ساحل پر کھڑے ہوکر بتاتے دکھائی دیتے ہیں کہ پانی کی سطح بڑھ چکی ہے، مچھیرے کشتیاں چھوڑ کر جا چکے ہیں جب کہ لوگ پریشان ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرضی رپورٹر بعد ازاں پانی میں چھلانگ لگا کر دیکھنے والوں کو بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ سمندر میں پانی کتنا گہرا ہو چکا ہے؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ویڈیو میں فرضی رپورٹر پانی میں ڈبکیاں بھی لگاتے دکھائی دیتے ہیں اور جوش میں بتاتے ہیں کہ پانی گہرا ہو چکا ہے اور لوگ یہاں پریشان دکھائی دیتے ہیں جب کہ ویڈیو میں ان کے علاوہ دوسرے لوگ دکھائی نہیں دیتے۔

مذکورہ ویڈیو کو متعدد افراد نے شیئر کرتے ہوئے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے اور فرضی رپورٹر کی طوفان سے متعلق رپورٹنگ کو بھی طوفانی قرار دیا۔

بعض لوگوں نے لکھا کہ مذکورہ رپورٹر عام صحافیوں کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں جب کہ بعض صارفین نے لکھا کہ اس جیسی رپورٹنگ کا عام رپورٹر سوچ بھی نہیں سکتا۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024