• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

یوکرین کے اسکول پر روس کا حملہ، 4 افراد ہلاک

شائع August 24, 2023
روسی سرحد سے متصل علاقے سومی میں کیے گئے حملے میں اسکول کی عمارت زمین بوس ہو گئی—اے ایف پی
روسی سرحد سے متصل علاقے سومی میں کیے گئے حملے میں اسکول کی عمارت زمین بوس ہو گئی—اے ایف پی

شمال مشرقی یوکرین میں بدھ کے روز ایک اسکول پر کیے گئے روسی حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق روسی سرحد سے متصل علاقے سومی میں کیے گئے حملے میں اسکول کی عمارت زمین بوس ہو گئی۔

روس کی جانب سے یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب کہ یوکرین میں شروع کی گئی جنگ 19ویں مہینے میں داخل ہو رہی ہے۔

روسی خطے بیلگوروڈ میں تین مزید شہری بھی مارے گئے، اس کے علاوہ دارالحکومت ماسکو کو لگاتار چھٹی رات ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جب کہ جنگ اب روزانہ ہی روسی سرزمین کو نشانہ بنا رہی ہے۔

دارالحکومت کیف سے 230 کلومیٹر مشرق میں یوکرینی گاؤں میں اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد امدادی رضا کاروں نے اسکول کے ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، سیکریٹری اور لائبریرین کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکالیں۔

یوکرینی وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام پر کہا کہ اسکول پر روسی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسکول کے پاس سے گزرنے والے چار مقامی باشندے زخمی بھی ہوئے۔

بدھ کے روز ماسکو اور دیگر روسی علاقوں کو مزید یوکرینی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا، اس سے قبل یوکرین نے اس موسم گرما کے شروع میں روس کے خلاف جنگی کارروائیاں کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

روسی حکام نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ سرحد پر واقع بیلگوروڈ خطے میں بدھ کے روز تین شہری یوکرین کی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے۔

بیلگوروڈ کے گورنر نے ٹیلی گرام پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ جب لوگ سڑک پر موجود تھے تو یوکرین کی افواج نے ڈرون کے ذریعے دھماکہ خیز ڈیوائس سے حملہ کردیا۔

یہ خطے کئی مہینوں سے گولہ باری، ڈرون حملوں اور سرحد پار دراندازی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

ماسکو کے مرکزی کاروباری ضلع ماسکو سٹی میں ڈرون ایک فلک بوس عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024