پنجاب پولیس نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ایک ارب 19 کروڑ مانگ لیے۔

پنجاب پولیس نےجلسوں، جلوسوں کی مانیٹرنگ اور الیکشن کے لیے لاہور میں کنٹرول روم تیارکرلیا جب کہ پولنگ اسٹیشن کا ازسر نو سروے کرکے پولنگ اسٹیشنز کی اسکیم بھی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔

پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مطلوبہ فنڈ سے الیکشن کی ڈیوٹی پر تعینات نفری کےکھانے پینے، پیٹرول اور سیکیورٹی اشیا کی خریداری کی جائےگی، فنڈز میں 53 کروڑ پیٹرول جب کہ 66 کروڑ روپے کھانے پینے اور سیکیورٹی آلات کے لیے طلب کیے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کنٹرول روم اے آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں کام کرے گا، اس میں 15 ڈیٹا انٹری آپریٹرز اضافی تعینات کردیے گئے، کنٹرول روم سے جلسوں، جلوسوں کے دوران تمام خلاف ورزیوں کے حوالے رپورٹس لیں گے۔

پنجاب پولیس نے کہا کہ تمام اضلاع میں کنٹرول روم میں بروقت رپورٹس کےلیے افسران کو فوکل پرسنزمقرر کیا گیا ہے، الیکشن ڈے پر ڈیوٹی کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں