آسٹریلیا کے خلاف فتح، پاکستانی ٹیم نے نیا ریکارڈ بنا دیا

اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2018
آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فتح کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ہمراہ ایک انداز— فوٹو: اے پی
آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فتح کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ہمراہ ایک انداز— فوٹو: اے پی

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں فتح کی بدولت سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی ٹیم 538رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 164رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میچ میں 373رنز کی بدترین شکست سے دوچار ہوئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی

مزید پڑھیں: دانش کنیریا کا 6 سال بعد میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

373 رنز سے فتح پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے جہاں اس سے قبل بھی ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم نے رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح آسٹریلیا ہی کے خلاف حاصل کی تھی۔

پاکستان نے چار سال قبل اسی گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو 356رنز سے شکست دی تھی لیکن آج 373 سے کامیابی کے ساتھ ہی نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

یہ آسٹریلیا کرکٹ کی تاریخ کی رنز کے اعتبار سے چوتھی سب سے بڑی شکست ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بدترین شکست کا ریکارڈ بھی آسٹریلین ٹیم کے نام ہے جب 1928 میں ڈان بریڈ مین کی آسٹریلین ٹیم کو 675 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حارث سہیل ٹیسٹ کرکٹ کے بدترین ریکارڈ 'کنگ پیئر' سے بال بال بچ گئے

یہ بھی پڑھیں: اظہر کو آؤٹ قرار کیوں نہیں دیا؟ آسٹریلین کپتان الجھن کا شکار

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح وہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی ٹیسٹ میچ میں 12سال بعد 10وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ باؤلر ہیں۔

ان سے قبل 2006 میں پاکستان کے محمد آصف نے کینڈی کے مقام پر سری لنکا کے خلاف میچ میں 11وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس کارنامے کے ساتھ ہی محمد عباس متحدہ عرب امارات میں کسی بھی ٹیسٹ میچ میں 10وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے۔

ضرور پڑھیں: فخر زمان نے ڈیبیو ٹیسٹ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ضرور پڑھیں: اظہر علی مزاحیہ طریقے سے رن آؤٹ

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ پاکستان کے جنید خان کے پاس تھا جنہوں نے 2013 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 151 رنز کے عوض 8وکٹیں لی تھیں۔

اس سیریز میں شکست کے ساتھ ہی یہ آسٹریلیا کی ایشیا میں لگاتار چھٹی سیریز ہے جس میں وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے اور انہوں نے آخری بار 2011 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔ اس دوران آسٹریلیا نے ایشیا میں 17 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے 13 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے (0) بند ہیں