تاپسی پنو کی فلم میں کام دلوانے کے لیے صحافیوں سے منتیں

ای میل

فلم میں متھالی راج کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، اداکارہ—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
فلم میں متھالی راج کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، اداکارہ—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

بولی وڈ اداکارہ تاپسی پنو جن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم ’گیم اوور‘ نے کوئی اچھی کمائی نہیں کی، تاہم ان کی جلد آنے والی بائیوگرافی فلم ’سانڈ کی آنکھ‘ کے ٹیزر نے دھوم مچا رکھی ہے۔

تاپسی پنو کو بولی وڈ کی نئی اداکاراؤں میں ٹیلنٹڈ اداکارہ تسلیم کیا جاتا ہے، جنہوں نے ’پنک، نام شبانہ، ملک، سورما، من مرضیاں اور بدلا‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی وہ جلد ہی ’تڑکا، مشن منگل اور سانڈ کی آنکھ‘ جیسی فلموں میں کام کرتی دکھائی دیں گی۔

تاہم تاپسی پنو نے صحافیوں سے آنے والی بولی وڈ فلم میں کام دلوانے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں فلم کا کردار دلوائیں۔

ایسٹرن آئی کے مطابق تاپسی پنو سے حال ہی میں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے صحافیوں سے منتیں کرنا شروع کردیں۔

خوشی ہوگی اگر مجھے میتھالی راج کی زندگی پر بننے والی فلم میں کاسٹ کیا گیا، اداکارہ—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
خوشی ہوگی اگر مجھے میتھالی راج کی زندگی پر بننے والی فلم میں کاسٹ کیا گیا، اداکارہ—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

رپورٹ کے مطابق تاپسی پنو نے متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کےخیال کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس فلم میں کام کرنے کے لیے انتہائی بے قرار ہیں، تاہم انہیں نہیں پتہ کہ انہیں کاسٹ کیا جائے گا یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ہوں، قطب مینار نہیں کہ ہر کوئی تصاویر کھینچتا رہے، تاپسی پنو

اداکارہ کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں انہیں کاسٹ کیا جائے، کیوں کہ وہ اسکرین پر کرکٹ کھیل کر منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ نے پنک اور نام شبانہ جیسی فلموں سے کامیابی حاصل کی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے پنک اور نام شبانہ جیسی فلموں سے کامیابی حاصل کی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے رکھ رکھاؤ کیے بغیر صحافیوں کو کہا کہ وہ متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم فلم کی ٹیم کو انہیں کاسٹ کرنے کا مشورہ دیں۔

تاپسی پنو نے صحافیوں سے کہا کہ وہ فلم کی ٹیم کو کہیں کہ متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے لیے تاپسی پنو کو کاسٹ کریں۔

مزید پڑھیں: تاپسی پنو کنگنا رناوٹ کی سستی کاپی قرار

اداکارہ نے متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے لیے خود کو موزوں بھی قرار دیا۔

سانڈ کی آنکھ میں اداکارہ ایک دیہاتی خاتون کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ
سانڈ کی آنکھ میں اداکارہ ایک دیہاتی خاتون کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ گزشتہ برس متھالی راج نے خود ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا تھا کہ ان کی زندگی پر فلم بنائے جانے کے حوالے سے کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تاپسی پنو کے فلم انڈسٹری کے حوالے سے حیران کن انکشافات

متھالی راج نے نہ صرف اپنی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریوں کی تصدیق کی تھی بلکہ انہوں نے فلم میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام بھی بتایا تھا۔

متھالی راج چاہتی ہیں پریانکا ان کا کردار ادا کرے، تاپسی چاہتی ہیں وہ متھالی بنیں—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام/ ہندوستان ٹائمز
متھالی راج چاہتی ہیں پریانکا ان کا کردار ادا کرے، تاپسی چاہتی ہیں وہ متھالی بنیں—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام/ ہندوستان ٹائمز

متھالی راج نے خواہش ظاہر کی تھی کہ ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پریانکا چوپڑا کو ان کا کردار ادا کرنے کے لیے کاسٹ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: ’سنجو‘ کی کامیابی کے بعد متھالی راج کی زندگی پر بھی فلم بنے گی

اگرچہ متھالی راج نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کی تھی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ کون فلم ساز ان کی زندگی پر فلم بنانے جا رہا ہے اور اس کو کب تک ریلیز کیا جائے گا۔

تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ برس تک ان کی زندگی پر بننے والی فلم کو ریلیز کردیا جائے گا۔

میتھالی راج کا کردار ادا کرکے خوشی ملے گی، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
میتھالی راج کا کردار ادا کرکے خوشی ملے گی، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام