مختلف افراد کے الزامات کے جواب میں ثنا جاوید کا ردعمل سامنے آگیا

ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں قانونی نوٹسز کی تصاویر شیئر کیں — فوٹو بشکریہ ثنا جاوید انسٹاگرام پیج
ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں قانونی نوٹسز کی تصاویر شیئر کیں — فوٹو بشکریہ ثنا جاوید انسٹاگرام پیج

مختلف فنکاروں کے الزامات کے بعد اداکارہ ثنا جاوید نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ وہ ماڈل منال سلیم، میک اپ آرٹسٹ عمر وقار اور اسٹائلست علینا مرتضیٰ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا 'گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مجھے ہر طرح کے جھوٹ اور جھوٹی کہانیوں کا حصہ بنایا گیا، بدزبانی، نفرت انگیز باتیں اور دھمکیاں دی گئیں'۔

فوٹو بشکریہ ثنا جاوید انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ ثنا جاوید انسٹاگرام پیج

ثنا جاوید نے میک آرٹسٹس، ماڈلز اور اسٹائلسٹس کی تفصیلی سوشل میڈیا پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کی جس میں اداکارہ کے مبینہ خراب رویے کے بارے میں بات کی گئی تھی۔

اداکارہ کی پوسٹ کے مطابق انہوں نے 3 افراد کو قانونی نوٹس بھیجے ہیں۔

اس معاملے کا آغاز اس وقت ہوا جب اڈل منال سلیم نے انسٹاگرام اسٹوری میں کسی بھی اداکارہ کا نام لیے بغیر برانڈز کو التجا کی تھی کہ انہیں اب کسی اداکارہ کے ہمراہ کام کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، کیوں کہ بعض اداکارائیں ماڈلز کو دو ٹکی کی سمجھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداکاراؤں میں صرف خود کو ہی بہتر سمجھنے کی ضد ہوتی ہے، اس لیے وہ آئندہ کسی بھی اداکارہ کے ہمراہ کام نہیں کریں گی۔

ان کی جانب سے اسٹوری شیئر کیے جانے کے بعد میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے ان کی ہی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ اداکارہ ثنا جاوید کی بات کر رہی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے ثنا جاوید کو ’غیر پیشہ ورانہ اور خوفناک‘ شخصیت بھی قرار دیا۔

فوٹو بشکریہ ثنا جاوید انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ ثنا جاوید انسٹاگرام پیج

ثنا جاوید نے اپنی پوسٹ میں ہتک عزت کے نوٹس کی تصویر شیئر کی جس میں منال سلیم کے بیان میں عائد کیے گئے الزامات کی تردید کی۔

قانونی نوٹسز میں زور دیا گیا ہے کہ ثنا جاوید کے انسٹاگرام پر 68 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ منال سلیم کے اکاؤنٹ میں اس اسٹوری کے بعد 6 ہزار فالورز کا اضافہ ہوا جس سے لگتا ہے کہ یہ قدم پبلسٹی اسٹنٹ ہے تاکہ وہ اپنی صارف (ثنا جاوید) کی ساکھ کی قیمت پر اپنے فالورز بڑھا سکیں۔

نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ منال سلیم 14 دن کے اندر اپنا بیان واپس لیں اور غیرمشروط معافی مانگیں جبکہ 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے بھی انسٹاگرام پر ثنا جاوید کے خلاف لمبی چوڑی پوسٹ میں بھی ان پر سنگین الزامات لگائے اور ان پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا۔

فوٹو بشکریہ ثنا جاوید انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ ثنا جاوید انسٹاگرام پیج

اکرام گوہر نے اپنی پوسٹ میں ماڈل منال سلیم کو رحم دل اور بہترین شخصیت کی ماڈل اور خاتون قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ ثنا جاوید کون ہوتی ہیں، انہیں ’دو ٹکے کی ماڈل‘ کہنے والی؟

اکرام گوہر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ایک بار ثنا جاوید نے انہیں کراچی کے علاقے ڈیفینس ہاؤنسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں میک اپ کے لیے بلایا اور انہیں کئی گھنٹوں تک اپنے سامنے رہ کر میک اپ کرنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے ثنا جاوید سے واش روم جانے کی اجازت مانگی تو اداکارہ نے انہیں گھر کا واش روم بھی استعمال نہیں کرنے دیا اور قریبی ریسٹورنٹ میں جانے کا کہا۔

ان کی طرح میک اپ آرٹسٹ ریان تھومس نے بھی ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کے بدترین تجربے کا ذکر کیا اور کہا کہ اداکارہ نے جہاں انہیں گھنٹوں تک پھسائے رکھا، وہیں انہیں یہ بھی کہا کہ انہیں کوئی کام نہیں آتا۔

حال ہی میں دیگر افراد نے بھی ثنا جاوید کے خلاف بات کی جن میں میک اپ آرٹسٹ واجد خان، ماڈل ماہ نور شیخ نے بھی انسٹاگرام پر اپنے تجربات کو شیئر کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں