’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر لوگوں کے دلچسپ تبصرے

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2022
عوامی مارچ میں خطاب کے دوران بلاول بھٹو کی زبان پھسل گئی تھی—فوٹو: پی پی پی ٹوئٹر
عوامی مارچ میں خطاب کے دوران بلاول بھٹو کی زبان پھسل گئی تھی—فوٹو: پی پی پی ٹوئٹر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 8 مارچ کی شب کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریر کرتے ہوئے اردو کا جملا اُلٹا بول دیا تھا، جس پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کی میمز بنائی جا رہی ہیں۔

بلاول بھٹو نے سندھ کے دارالحکومت کراچی سے 27 فروری کو نکلنے والے عوامی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر خطاب کے دوران کہا تھا کہ ان کے مارچ سے دارالحکومت میں ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘

دراصل وہ یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ ان کے پریشر سے حکومت کی ’ٹانگیں کانپ رہی ہیں‘۔

بلاول بھٹو کے اُلٹے جملے بولنے پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان امڈ آیا اور ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ دو دن تک ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا، علاوہ ازیں شوبز شخصیات نے بھی پی پی چیئرمین کی تقریر پر پیروڈی ویڈیوز بنائیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر سینیئر اداکار اور میزبان احسن خان نے بھی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ ویڈیو بنائی جو انسٹاگرام پر خوب وائرل ہوئی۔

ماڈل و اداکارہ فاطمہ آفندی نے بھی بلاول بھٹو کی تقریر پر پیروڈی ویڈیو بنائی، جسے لوگوں نے کافی سراہا۔

اداکارہ صاحبہ ریمبو نے بھی ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جسے کافی لوگوں نے پسند کیا۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے۔

صحافی مریم نواز کی ٹوئٹ کو بھی کئی لوگوں نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو کی زبان پھسلنے کی ویڈیو کلپ کو شیئر کرکے اس پر طرح طرح کے جملے لکھے۔

بعض لوگوں نے بلاول بھٹو کی زبان پھسلنے پر ان کی طرح اُلٹے جملوں کی شاعری کرنا بھی شروع کردی جب کہ بعض لوگوں نے اُلٹے جملوں پر مبنی میمز شیئر کرنا شروع کیں۔

دیگر لوگوں نے بھی بلاول بھٹو زرداری کے اُلٹے جملے پر سیاسی میمز بھی بنائیں اور لوگ دو تک ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کے ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے اس پر سوشل میڈیا پر پوسٹس کرتے رہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں