الیکشن 2024 کی براہ راست کوریج
  • 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا، محسن نقوی، احد چیمہ بھی شامل۔
  • آصف علی زرداری پاکستان کے 14 ویں صدر منتخب، حلف اٹھالیا۔
  • شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیراعظم منتخب، حلف اٹھا لیا۔
  • عام انتخابات کے بعد سیاسی صورت حال پر تازہ خبروں اور تبصروں کے لیے کلک کریں۔
Live Election 2024

بیلٹ باکسز میں جعلی ووٹ بھرے جانے کا دعویٰ، حافظ نعیم الرحمٰن نے ویڈیو شئیر کردی

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سوشل میڈیا پر خاتون پریزائیڈنگ افسر کی بیلٹ باکس جعلی ووٹ بھرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ بس اسی طرح ووٹ بھر سکتے ہیں عوام نے تو بری طرح مسترد کردیا ہے۔

Live Election 2024

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

مسلم لگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی جانب سے ضابطے اخلاق کی خلاف ورزی، انہوں نے نواز شریف نے پاس موجود افراد کے سامنے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔

نوازشریف نے لاہور کے حلقہ این اے 128 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

اس موقع پر ان کی صاحب زادی مریم نواز، اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔

Live Election 2024

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے لودھراں میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے لودھراں میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے لودھراں میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا.

ڈان نیوز کے مطابق لودھراں میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر کا پولنگ اسٹیشن ہے، اپنا ووٹ کاسٹ کرنے آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ ایک امانت اور طاقت ہے، ووٹ کو ضائع نہیں کرنا، سب لوگ گھروں سے نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ جہاں جہاں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہیں سب جیتیں گے، پانچ سال کے لیےحکومت بنے تاکہ معیشت مستحکم ہوسکے، معیشت مستحکم ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہمارے جوانوں پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔

—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

Live Election 2024

ملتان: بارات سے قبل دولہا ووٹ دینے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل زور و شور سے جاری ہے ، ایک پولنگ پر اس وقت دلچسپ صورتحال بنی جب ایک دولہا ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔

پنجاب کے شہر ملتان میں ندیم عباس نامی دولہا اپنی شادی کے روز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے حلقہ 149 چوک کمہاراں والا کے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

Live Election 2024

’شفافیت پر سمجھوتہ نہیں‘ الیکشن کمشنر سندھ کا کراچی میں بیلٹ پیپر چھیننے جانے کا نوٹس

الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے کراچی کے حلقہ این اے 232 (کورنگی ون) میں پولنگ اسٹیشن کے پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپرز چھیننے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ نے پولنگ اسٹیشن نمبر 37 میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ متعلقہ ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سے طلب کر لی ہے۔

پولیس کو ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے شریف اللہ نے زور دے کر کہا کہ انتخابات کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Live Election 2024

نوابشاہ: سابق صدر آصف علی زرداری نے این اے 207 میں ووٹ کاسٹ کردیا

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما آصف علی زرداری نے نوابشاہ کے حلقہ این اے 207 میں ووٹ کاسٹ کردیا۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ’ہم حکومت بنا رہے ہیں، پیپلر پارٹی پورے ملک میں حکومت بنائے گی، ہمارے امیدوار ملک بھر سے کامیابی حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ این اے 207 شہید بے نظیرآباد سے آصف علی زرداری اور آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند میں دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔

Live Election 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے این اے 194 میں ووٹ کاسٹ کردیا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے این اے 194 میں ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نوڈیرو میں ووٹ ڈالا ۔

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نکلیں اور ووٹ کی طاقت استعمال کریں، آپ کے مستقبل کا فیصلہ ووٹ کی صورت میں آپ کے ہاتھ میں ہے۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں پولنگ کے دوران موبائل سروسز بند ہونے کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدلیہ و اعلیٰ ادارے موبائل سروسز بحال کروائیں، ملک میں فون سروسز کی بندش سے ٹرن آؤٹ پر اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا مینڈیٹ کسی کو نہیں دیا جاسکتا ہے۔

Live Election 2024

گلوکار بلال مقصود کا دلچسپ انداز میں ووٹ ڈالنے کی ترغیب

گلوکار بلال مقصود نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا۔ گلوکار نے ایکس پر انگوٹھے کی تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے دلچسپ کیپشن بھی لکھا۔

Live Election 2024

رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن نے ٹنڈو جام میں ووٹ کاسٹ کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹنڈو جام میں اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق شرجیل انعام میمن نے گورنمنٹ پرائمری اسکول شاہنواز جونیجو، تعلقہ ٹنڈوجام، ضلع حیدرآباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

Live Election 2024

اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں قید عمران خان اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے ووٹ کاسٹ کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان اور اڈیالہ جیل میں موجود دیگر معروف سیاسی شخصیات نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کردیا۔

تاہم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں کیونکہ ان کی سزا اور گرفتاری پوسٹل ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہوئی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت دیگر معروف سیاسی ناموں نے جیل میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔

Live Election 2024

ماورا حسین، عتیقہ اوڈھو اور بشریٰ انصاری نے ووٹ کاسٹ کردیا

اداکارہ بشریٰ انصاری نے آگاہ کیا کہ وہ ووٹ ڈالنے کے بعد ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے جائیں گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ملک کی بہتری کی خاطر ووٹ ڈالیں۔

اداکارہ ماورا حسین نے بھی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ووٹ کاسٹ کرنے جارہی ہیں۔

اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ووٹ کاسٹ کردیا ہے اور ساتھ ہی عوام کو گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کی۔

اداکارہ مریم نفیس نے بھی اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شئیر کرکے مداحوں کو آگاہ کیا کہ انہوں نےووٹ کاسٹ کرلیا ہے۔

Live Election 2024

این اے 47: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق فضل چوہدری نے ووٹ کاسٹ کردیا

اسلام آباد کے حلقے این اے 47 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے این اے 47 میں آبائی علاقے جابہ ٹیلی چک شہزاد میں ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے انتخابات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرامن طریقے سے پورے اسلام آباد میں انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، میں نے این اے 47 اور این اے 48 کا دورہ کیا ہے، وہاں پولنگ پر امن طریقے سے جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ووٹ کا حق بروقت استعمال کرنا ضروری ہے، انٹرنیٹ کی بندش کا مسئلہ صرف ایک جماعت کو نہیں سب کو ہے، اگر انٹرنیٹ بند ہونے کا نقصان ہوگا تو سب کو ہوگا۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بھی دیکھنا ہے، ہر جماعت کا کیمپ لگا ہے اور ووٹرز ووٹ ڈال رہے ہیں۔

Live Election 2024

اختر مینگل کا انتخابی عمل میں سست رفتاری پر مایوسی کا اظہار

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل (بی این پی-مینگل) سردار اختر مینگل نے انتخابی عمل کی سست رفتاری پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ نیٹ ورک کے مسائل کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے رابطہ نہیں ہورہا۔

Live Election 2024

نواز شریف نے این اے 128 لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے این اے 128 لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام گھروں سے نکلیں ووٹ کاسٹ کریں، ملک سے بدتہذیبی،بدتمیزی کا کلچر ختم کرنا چاہتےہیں۔

اس موقع پر ان کی صاحب زادی مریم نواز، اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔

Live Election 2024

انٹرنیٹ اور موبائل سروسز جلد بحال ہو جائیں گی، آئی جی بلوچستان

انسپکٹر جنرل بلوچستان نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروسز جلد بحال ہو جائیں گی۔

ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر سب مطمئن ہیں، مشکلات کے باوجود الیکشن پر امن طور پر گزر جائیں گے۔

انسپکٹر جنرل بلوچستان نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات پر بعض علاقوں میں موبائل سروسز بند کی گئی ہیں۔

Live Election 2024

الیکشن کمیشن: شیری رحمٰن نے انٹرنیٹ، موبائل سروس کی بندش کیخلاف پٹیشن دائر کردی

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے الیکشن کمیشن لاہور میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر شیری رحمٰن الیکشن کمیشن پنجاب کے مرکزی دفتر پہنچی، امجد حسین ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں انتخابات کے دن انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورکس کی بندش پر تشویش ہے، آج موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنا جمہوریت اورانتخابی عمل کی نفی کرے گا۔

انہوں نے دریافت کیا کہ پولنگ ایجنٹس اپنی شکایات ہم تک کیسے پہنچائے گے؟ ہمارا تو سارا کمیونیکیشن کا نظام ہی انٹرنیٹ پر انحصار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری گزارش ہے کہ الیکشن کمیشن فوری انٹرنیٹ سروس اور موبائل نیٹ ورکس بحال کرے۔

شیریں رحمٰن نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے وکلا اس معاملے پر عدالت میں بھی پٹیشن جمع کرائیں گے۔

Live Election 2024

بلوچستان میں ہونے والے واقعات کے باعث موبائل فون سروس معطل کی گئی، احمد شاہ

نگران صوبائی وزیر سندھ احمد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے واقعات کے باعث موبائل فون سروس معطل کی گئی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے موبائل فون سروس معطلی کی سفارش نہیں کی تھی، موبائل فون سروس معطلی کا فیصلہ اور اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔

احمد شاہ نے مزید بتایا کہ اب تک شہر بھر میں پُرسکون انداز میں پولنگ کا عمل جاری ہے، امکان ہے کہ مخصوص علاقوں کے علاوہ دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال ہوجائے گی۔

Live Election 2024

نوازشریف، مریم نوازاور پرویز رشید ووٹ ڈالنے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف، چیف آرگنائزر مریم نواز اور رہنما پرویز رشید ووٹ ڈالنے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

Live Election 2024

ایم کیو ایم پاکستان کا ملک بھر میں موبائل نیٹ ورکس کی بحالی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ملک بھر میں موبائل نیٹ ورکس کی بحالی کا مطالبہ کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون سروسز بند ہونے سے ووٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے بتایا کہ دہشتگردی سنجیدہ مسئلہ ہے ، اللہ پاکستان اور عوام کی حفاظت فرمائے۔