مظفرآبادکرکٹ اسٹیڈیم کوبھی بہترین اندازمیں تیارکرنے جارہے ہیں، پی ایس ایل کے ساتھ دیگر عالمی میچز بھی آزاد کشمیر میں کروائے جائیں گے، چیئرمین پی سی بی
شائع09 دسمبر 202505:51pm
اوپنر بلے باز نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں آؤٹ قرار دینے پرامپائر کے ساتھ بحث کی تھی، جس کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا اور ساتھ ہی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔ آئی سی سی
ایڈن مارکرم نے شاندار 110 رنز کی اننگز کھیل کر بڑے ٹارگٹ کو آسانی سے حاصل کرنے میں مدد فراہم کی، میتھیو بریٹزکے 68 اور ڈیوالڈ برویس 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ٹمبا باووما 46 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
بابراعظم ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی ، حارث روف، شاداب خان، حسن علی کو بگ بیش اور فخر زمان، نسیم شاہ، حسن نواز کو آئی ایل ٹی20 کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے روہت شرما کے قریب پہنچتے ہوئے ون ڈے رینکنگ میں اپنی پوزیشن مزید بہتر کر لی ہے، آل راؤنڈرز کی فہرست میں محمد نواز چوتھی پوزیشن پر آگئے۔
حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 59 رنز بنائے جس کے جواب میں ہزارہ نے مطلوبہ ہدف آسانی سے 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
عثمان خواجہ کی غیر موجودگی سے ٹریوس ہیڈ کیلئے اوپننگ جاری رکھنے کے دروازے کھل گئے، انہوں نے پرتھ میں بطور اوپنر 123 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
پلن ڈوریگا نے 25 اگست کی رات تقریباً ڈھائی بجے ہوٹل واپسی پر سینٹ ہیلیئر میں ہلیری اسٹریٹ پر ایک خاتون کو دیکھا اور اس پر اچانک حملہ کرکے اس سے موبائل فون چھین لیا۔
ایک ایسا کھلاڑی جس کے پاس تجربہ ہو اور وہ نمبر 5 اور 6 پر بیٹنگ اور آپ کو اسپن بولنگ بھی دے سکے، اگر ہمیں لگا کہ وہ فٹ بیٹھتا ہے، تو ظاہر ہے، کیوں نہیں؟ سلمان علی آغا کی گفتگو
بابر اعظم 34 گیندوں پر 37 رنز بنا کر وکٹ پر موجود رہے، باؤلنگ میں شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
پیٹ کمنز نے جمعہ کو سڈنی میں نیٹس سیشن میں تقریباً پوری رفتار سے بولنگ کی جب کہ ہیزل وڈ نے مختصر رن اپ کے ساتھ بولنگ کی، تاہم دونوں ابھی مکمل فٹ نہیں ہیں۔
سلمان علی آغا کی 44 گیندوں پر 63 رنز کی عمدہ اننگز بھی پاکستان کو ہار سے بچا نہ سکی، دشمانتھا چمیرا نے 20 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایشان مالینگا 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
ماضی میں ٹیمیں بھارت آکر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے گھبرایا کرتی تھیں لیکن 12 مہینوں میں دوسری بار وائٹ واش کے بعد بھارت کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں مشکل دن ہیں اور شاید سخت فیصلے کرنے پڑیں، سابق کرکٹر
جنوبی افریقہ نے گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی اور یوں وہ 26 سال بعد بھارت میں کوئی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا تھا۔
چیف سلیکٹر اوپل تھرانگا نے اصرار کیا ہے کہ کپتانی کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ سلیکٹرز تبدیلیوں پر غور کر رہے ہیں۔
پاتھم نیسانکا نے برق رفتار58 گیندوں پر 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ٹائیگرز کے لیے جیت کو آسان بنایا، ٹاپ آرڈر بیٹر نے اننگز کے دوران 11 چوکے اور 4 چھکے بھی لگائے۔
گھٹنوں کے بل ٹیم چلانے کے بجائے پاؤں پر کھڑے ہو کر اسے کھو دینا پسند کروں گا، جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنا میرے لیے ہمیشہ فخر کی بات رہی ہے، سماجی رابطے کی سائٹ پر علی ترین کا جذباتی پیغام
پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان 2015 میں 10 سالہ معاہدہ ہوا تھا، ابتدائی طور پر 5 فرنچائزز سے معاہدہ ہوا اور 2 سال بعد ملتان سلطانز کا بھی اضافہ کیا گیا۔