سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل میں مرتب کردہ اعداد و...
اپ ڈیٹ09 فروری 202412:04pm
سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحٰق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل میں مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق (ن) لیگ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں واحد جماعت بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، الحمداللہ’۔
انہوں نے کہا کہ قبل از وقت اور متعصبانہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے کیونکہ ہم الیکشن کمیشن کے سرکاری مکمل نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔
نواز شریف لاہور کی نشست جیتنے میں کامیاب ہوگئے لاہور:این اے 130پرنواز شریف 171024ووٹ لے کر کامیاب ،غیرسرکاری نتیجہ...
شائع09 فروری 202410:45am
انتخابات 2024 کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130لاہور سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف 171024ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے
ڈان نیوز کے مطابق نواز شریف لاہور کی نشست جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، این اے 130 کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق نواز شریف 171024ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ آزاد امیدوار یاسمین راشد115043ووٹ حاصل کرپائیں۔
این اے ایک سو تئیس کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ ڈان نیوز کو موصول ہوگیا مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 63 ہزار 953...
اپ ڈیٹ09 فروری 202412:11pm
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کامیاب ہوگئے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شہباز شریف 63 ہزار 953 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ ان کے مخالف آزاد امیدوار افضال عظیم نے 48 ہزار ووٹ لیے۔
این اے 23 مردان 3 سے میں تمام 317 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی محمد 102175 ووٹ...
اپ ڈیٹ09 فروری 202412:13pm
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 23 مردان 3 سے میں تمام 317 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی محمد 102175 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے احمد خان 33910 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 10 بونیر میں تمام 397 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار گوہر علی خان 110023 ووٹ لے...
شائع09 فروری 202410:23am
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق این اے 10 بونیر میں تمام 397 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار گوہر علی خان ایک لاکھ 10 ہزار 23 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
عوامی نیشنل پارٹی عبدالرؤف 30302 ووٹ لر کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ڈیرہ اسمعٰیل خان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 44 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار علی امین...
شائع09 فروری 202410:22am
ڈیرہ اسمعٰیل خان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 44 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار علی امین گنڈاپور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو شکست دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق علی امین گنڈا پور 92 ہزار 612 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے جبکہ مدمقابل مولانا فضل الرحمٰن 59 ہزار 364 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 49 اٹک 1 میں تمام 461 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد 119727...
شائع09 فروری 202410:14am
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق این اے 49 اٹک 1 میں تمام 461 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد 119727 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے۔
آزاد امیدوار طاہرصادق 110230ووٹوں کے ساتھدوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 22 سے آزاد امیدوار محمد عاطف 114748 ووٹ لے کر کامیاب
شائع09 فروری 202410:09am
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان میں تمام 387 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد عاطف 114748 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر اعظم خان کے 66159 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں لیکن افسوس ہے کہ آزاد امیدوار علی بخاری کو...
شائع09 فروری 202410:01am
مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں لیکن افسوس ہے کہ آزاد امیدوار علی بخاری کو حلقہ 48 اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں لیکن یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ آزاد امیدوار علی بخاری کو حلقہ 48 اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی ہے جبکہ وہ واضح جیتے ہوئے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جن موصوف کو نتیجہ بدل کر جتایا گیا ہے وہ دوڑ میں کہیں بھی نہ تھے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’عوام اور میڈیا کے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز تک نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیر سے متعلق خدشات کا...
شائع09 فروری 202409:29am
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’عوام اور میڈیا کے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز تک نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیر سے متعلق خدشات کا جائزہ لیا گیا ہے، اس کی وجہ رابطہ کی کمی کو قرار دیا گیا ہے جو کہ فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائی گئی احتیاطی تدابیر کا نتیجہ تھی۔‘
وزارت داخلہ کی جانب سے ایکس میں لکھا گیا کہ ’صورتحال اب تسلی بخش ہے اور توقع ہے کہ نتائج کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔‘
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 135ننکانہ صاحب کے137 پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے...
شائع09 فروری 202409:28am
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 135ننکانہ صاحب کے137 پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے آغا علی حیدر خاں 43 ہزار353 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق آزاد امیدوار رانا جمیل حسن 34 ہزار 991 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔