لاہور: مریم اونگزیب کا ٹویٹ
لاہور: خواجہ محمد آصف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
شائع12 فروری 202404:02pm
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ خواجہ محمد آصف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا، اتحادیوں اورسیاسی مشاورت کے نتیجے میں یہ نام متفقہ طور پر طے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بات چیت اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے میڈیا کے ذریعے قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم کے لیے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ ڈان...
شائع12 فروری 202403:56pm
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جماعت کے صدر شہباز شریف وزیراعظم کے عہدے کے لیے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ اگلے دو تین دن میں مخلوط حکومت کی شکل نکل آئے گی، وزیراعظم کے لیے شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے، شہبازشریف کو تجربہ بھی ہے اور وہ ایک بار وزیراعظم رہ بھی چکے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی اتحاد تشکیل دے دیا جائے گا تو اس کی طرف سے نام آئے گا اور اتحاد پیپلز پارٹی کی طرف سے آنے والے نام پر بھی غور کرے گا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر تقریباً اتفاق ہوچکا ہے جب کہ اس وقت پوری توجہ وزارت عظمیٰ پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کے لیے اسحٰق ڈار کے نام پر فیصلہ نہیں ہوا، تمام اتحادی جماعتیں وزارتوں کی ڈیمانڈ کریں گی اور وزارتوں کا فیصلہ بھی اتحاد ہی کرے گا۔
وفاق اور پنجاب میں بڑی جماعت بن کر سامنے آئے، سب کے ساتھ مل کرچلیں گے، رہنما مسلم لیگ (ن)
شائع12 فروری 202403:39pm
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ
وفاق اور پنجاب میں بڑی جماعت بن کر سامنے آئے، سب کے ساتھ مل کرچلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے مشاورت جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی تعداد 146 ہوگئی، آج 150 تک مکمل کرلیں گے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ کوئی جماعت یک طرفہ طور پر وزیراعظم کا اعلان نہیں کرے گی۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزارت عظمی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پیپلزپارٹی سے پاور شئیرنگ کا کوئی فارمولہ ڈسکس نہیں ہوا، وزارت عظمی سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت سے کریں گے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ کامیابی کےخلاف کمزوردرخواستیں دائرکی جارہی ہیں، دھاندلی ہوئی تو اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدوار کیسےجیت گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدوار جیتے ہیں، الزامات کی سیاست نہ کریں، سیاسی نابالغوں نے 25 فیصد نتائج پر وکٹری کا اعلان کردیا تھا، جہاں جہاں ہمیں شکست ہوئی اسے خوشدلی سے تسلیم کیا۔
سپریم کورٹ میں 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر درخواست علی خان نامی شہری کی جانب سے دائر...
شائع12 فروری 202403:13pm
سپریم کورٹ میں 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق درخواست علی خان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
اس میں استدعا کی گئی ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دیے جائیں اور 8 فروری کے انتخابات کے نتیجے میں حکومت بننے کے عمل کو روکا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی زیر نگرانی 30 روز میں نئے انتخابات کروانے کا حکم دیا جائے اور دھاندلی، الیکشن فراڈ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے احکامات دئیے جائیں۔
الیکشن کمیشن نے این اے 51 اور پی پی 6 کے حتمی نتائج کو روک دیئے میجر( ر )لطاسب ستی کی درخواست کو منظور آر او سے...
شائع12 فروری 202403:05pm
الیکشن کمیشن نے این اے 51 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 6 کے حتمی نتائج کو روک دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے میجر ( ر ) لطاسب ستی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
یاد رہے کہ این اے 51 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایک لاکھ 49 ہزار 250 ووٹس کے ساتھ کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی پی 6 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال یامین 65 ہزار سے زائد ووٹ لے کر فتحیاب ہوئے تھے۔
لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں مریم نواز، خواجہ آصف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کی عام انتخابات...
شائع12 فروری 202402:55pm
لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں مریم نواز، خواجہ آصف، حمزہ شہباز، عطا تارڑ ، عون چوہدری سمیت دیگر کی عام انتخابات 2024 میں کامیابی کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اس سے قبل دوران سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ ہم الیکشن کمیشن کو امیداروں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردیتے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے ریحانہ ڈار سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا یہ درخواست قابل سماعت ہے، کیا درخواست گزار پہلے ریٹرننگ افسر (آر او) کے پاس درخواست دائر کرنے کے پابند نہیں ہیں، پہلے درخواست دائر کرنے کا فورم الیکشن کمیشن کا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم...
شائع12 فروری 202402:46pm
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی عزت کرتے ہیں جنہوں نے مینڈیٹ کے احترام کرتے ہوئے فیصلہ کیا، اس سے دوسروں کی حوصلہ افزائی ہوگی جنہیں حکومت نے جعلی مینڈیٹ لینے پر مجبور کیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں مریم نواز، خواجہ آصف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کی عام انتخابات...
شائع12 فروری 202402:25pm
لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں مریم نواز، خواجہ آصف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کی عام انتخابات 2024 میں کامیابی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہم الیکشن کمیشن کو امیداروں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردیتے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے ریحانہ ڈار سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا یہ درخواست قابل سماعت ہے، کیا درخواست گزار پہلے ریٹرننگ افسر (آر او) کے پاس درخواست دائر کرنے کے پابند نہیں ہیں، پہلے درخواست دائر کرنے کا فورم الیکشن کمیشن کا ہے۔
عدالت نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو امیداروں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردیتے ہیں، وکیل الیکشن کمیشن نے استدلال کیا کہ ہائی کورٹ میں براہ راست درخواستیں دائر کرنے کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ کو ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ سندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق...
شائع12 فروری 202402:19pm
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ کو ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ سندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 14 رکنی سندھ کابینہ تشکیل دی جائے گی، 2 مشیر بھی شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 میں سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی نے 84 میں کامیابی حاصل کر کے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔
29 جولائی 2016 کو سینئر رہنما مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
2018 کے انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کی کامیابی کے بعد مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا تھا، 18 اگست 2018 کو انہوں نے دوسری بار وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
مراد علی شاہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 1986 میں واپڈا سے بطور جونیئر انجینئر کیا اور پہلی بار 2002 کے عام انتخابات میں جامشورو کے حلقہ پی ایس 73 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے اور یوں ان کا سیاسی کیریئر شروع ہوا۔
وہ 2007 میں اور پھر 2014 کے ضمنی انتخابات میں بھی اسی نشست سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔
اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں انتخابات پر...
شائع12 فروری 202402:17pm
اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں انتخابات پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں، مخلوط نہیں بلکہ قومی حکومت تشکیل پائے گی۔
فواد چوہدری نے کہاکہ آسٹریلیا امریکا اور برطانیہ سمیت پوری دنیا نے انتخابات پر سوالات اٹھائے ہیں، 1965 ایوب خان کے دورمیں جو الیکشن ہوئے تھے اس کے بعد یہ الیکشن بھی یاد رکھے جائیں گے، جو پی ٹی آئی میں نہیں ہے، آزاد امیدواروں پر کوئی پابندی نہیں، وہ قانون کے مطابق اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ چند لوگ 9 مئی جیسا واقعہ دہرانے کی...
شائع12 فروری 202402:08pm
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ چند لوگ 9 مئی جیسا واقعہ دہرانے کی کوشش کررہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ایجنسیز نے منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو پکڑی ہے، کسی نے بھی شرپسندی کی کوشش کی تو سخت نتائج بھگتنا ہونگے، اس بار ہمارا ردعمل پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، نہیں چاہتے قوم تقسیم ہوں۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی عذ داریاں دائر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ آنے والے افراد اور سائلین کی راہنمائی اور...
اپ ڈیٹ12 فروری 202402:26pm
الیکشن کمیشن نے انتخابی عذ داریاں دائر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ آنے والے افراد اور سائلین کی راہنمائی اور سہولت کے لیے 4 کاؤنٹرز قائم کر دیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہر صوبے سے درخواستیں وصول کرنے کے لیے علیحدہ کاؤنٹر بنایا گیا ہے، یہ چاروں کاؤنٹرز کمیشن کی عمارت کے سامنے قائم کیے گئے ہیں۔
پشاور/ہائیکورٹ پی کے 73 کے آزاد امیدوار علی زمان کی نتائج کیخلاف درخواست پر سماعت پشاور: عدالت نے ریٹرننگ آفیسر پی...
شائع12 فروری 202401:36pm
پشاور ہائی کورٹ نے پی کے 73 کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواست پر ریٹرننگ افسر (آر او) کو ایک گھنٹے میں طلب کرلیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی نے آزاد امیدوار علی زمان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ آر او کا کچھ پتہ نہیں چلتا کہ وہ کہاں پر ہے، نتائج مرتب کرنے میں ہمیں کسی بھی مراحل پر سننے کا موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔
بعد ازاں عدالت نے پی کے 73 آر او کو ایک گھنٹے میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور/ہائی کورٹ شانگلہ کے دو حلقوں پر نتائج کے خلاف کیسز پشاور ہائیکورٹ نے دونوں حلقوں کے آر اوز کو طلب کرلیا پشاور:...
شائع12 فروری 202401:23pm
پشاور ہائی کورٹ نے شانگلہ کے حلقہ این اے 11 اور پی کے 30 پر انتخابی نتائج کے خلاف کیسز میں دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو طلب کرلیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی نے مقدمے کی سماعت کی، درخواست گزار سید فرین کی جانب سے شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ این اے 11 شانگلہ پر آر او نے ہماری دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی، پی کے 30 کا آر او بھی دوبارہ گنتی کی درخواست وصول نہیں کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ این اے 11 پر امیر مقام اور پی کے 30 پر عباد اللہ دھاندلی کے ذریعے جیتے ہیں، این اے 11 پر آزاد امیدوار سید فرین اور پی کے 30 پر رحمٰن کو ہروایا گیا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے دونوں حلقوں کے آر اوز کو 14 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
بلوچستان کی مختلف جماعتوں کا انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔۔۔مختلف شہروں میں آر اوز کے دفاتر کے باہر احتجاجی...
شائع12 فروری 202401:09pm
مختلف جماعتوں کی جانب سے مبینہ انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج جاری کے دوران کوئٹہ میں جزوی جبکہ چمن میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق بلوچستان کی مختلف جماعتوں کا مبینہ انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج جاری ہے جس کے دوران کوئٹہ میں جزوی جب کہ چمن میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
بلوچستان کو سندھ سے ملانے والی شاہراہیں بھی احتجاجی دھرنوں کے باعث بند ہیں۔
،
الیکشن کمیشن نے پی پی 7 سرگودھا، پی پی 133 ننکانہ صاحب، پی پی 15 راولپنڈی میں حتمی نتائج جاری کرنے اے روک دیا،
شائع12 فروری 202412:59pm
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 56 اور این اے 53 راولپنڈی سمیت متعدد حلقوں میں ریٹرننگ افسر کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 56، این اے 53 راولپنڈی پی پی 7 سرگودھا، پی پی 133 ننکانہ صاحب، پی پی 15 راولپنڈی، این اے 60 جہلم، این اے 69 منڈی بہاالدین، پی پی 43 منڈی بہاالدین، پی پی 12 راولپنڈی، پی پی 53 میں حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے این اے 57 راولپنڈی، این اے 52 راولپنڈی، این اے 126 لاہور، این اے 127 لاہور، این اے 87 خوشاب، پی پی 4 اٹک، پی پی 121 ٹوبہ ٹیک سنگھ، پی پی 279 لیہ، پی پی 17 راولپنڈی اور پی پی 6 مری کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔
متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی جانب سے 11 فروری کی شب کراچی جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں عام انتخاب میں...
شائع12 فروری 202412:58pm
متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی جانب سے 11 فروری کی شب کراچی جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں عام انتخاب میں کامیابی پر یوم تشکر اور جشن منایا گیا، اس موقع پر سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی، ایم کیو ایم رہنماؤں نے خطاب بھی کیا۔
تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس موقع پر اداکارہ حرا مانی اپنے شوہر سلمان ثاقب شیخ (جو مانی کے نام سے مشہور ہیں) نے بھی شرکت کرکے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے حکومت سازی کےلئے تعاون مانگ لیا۔ نوازشریف...
شائع12 فروری 202412:45pm
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے حکومت سازی کےلیے تعاون مانگ لیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق نوازشریف نے فضل الرحمٰن سے رابطہ کیا ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان عام انتخابات کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن سے حکومت سازی کےلیے تعاون طلب کیا جس پر سربراہ جے یو آئی (ف) نے اپنی جماعت سے مشاورت کے لیے قائد مسلم لیگ (ن) سے وقت مانگ لیا۔