• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Rain 15.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Rain 15.2°C
شائع September 23, 2014 اپ ڈیٹ July 12, 2024

پاکستان کی سحر طاری کر دینے والی جھیلیں

سعدیہ امین

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ پاکستان کو کتنا جانتے اور کتنا سمجھتے ہیں؟ گرد و پیش دہشتگردی، انتہاپسندی، فرقہ واریت، کرپشن، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی۔ یعنی اچھے حوالے کم ہی ہوں گے اور جب آپ اتنے خراب حوالوں کے باوجود پاکستان سے اتنی محبت کر سکتے ہیں تو اچھے حوالے محبت کو کہاں سے کہاں پہنچا دیں گے، جس کی کوئی حد نہیں۔

کیونکہ یہاں دنیا کی سب سے خوبصورت وادی کاغان بھی ہے، نامعلوم گہرائی والی پریوں کی جھیل سیف الملوک بھی، سربہ فلک برف پوش چوٹیاں بھی، پرہیبت صحرا بھی یہاں موجود ہیں اور سرسبز وادیاں بھی، یہ سب کچھ دیکھا ہے آپ نے ؟ اگر نہیں تو ہم نے کوشش کی ہے کہ اس حوالے سے ایک سیریز میں پاکستان کا وہ خوبصورت چہرہ سامنے لائیں جو میڈیا میں منفی رپورٹنگ کے باعث کہیں گم ہو کر رہ گیا ہے، جس کا آغاز ہم سربہ فلک برف پوش چوٹیوں سے کر چکے ہیں جبکہ اب دوسری کڑی کے طور پر ہمارے ملک کی جنت نظیر جھیلوں کا جائزہ پیش کر رہے ہیں۔


سیف الملوک جھیل

ضلع مانسہرہ کی سب سے مشہور اور خوبصورت جھیل سیف الملوک ہے، جس کا نام یہاں مشہور ایک افسانوی داستان، قصہ سیف الملوک کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ قصہ ایک فارسی شہزادے اور ایک پری کی محبت کی داستان ہے۔ جھیل سیف الملوک وادیٔ کاغان کے شمالی حصے میں واقع ہے، یہ سطح سمندر سے تقریبا 3244 میٹر بلندی پر واقع ہے۔

ملکہ پربت، اور دوسرے پہاڑوں کا عکس اس میں پڑتا ہے جو اس کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتے ہیں خاص طور پر جب ناران سے جھیل سیف الملوک تک چودہ کلومیٹر کا سفر طے کر کے اس پر پہلی نظر پڑتی ہے تو ایک جادو سا ہو جاتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اللہ نے جنت زمین پر اتار دی ہے۔


لولوسر جھیل

لولوسر جھیل مانسہرہ سے ساڑھے تین سو کلومیٹر دور واقع ہے، ناران چلاس روڈ پر 3353 میٹر بلندی پر واقع لولوسر جھیل ناران کے قصبے سے ایک گھنٹے کی مسافت پر وادیٔ کاغان اور کوہستان کی سرحد پر واقع ہے۔ اس جھیل پر ہر سال روس سے آنے والے پرندے اور سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

لولوسر دراصل اونچی پہاڑیوں اور جھیل کے مجموعے کا نام ہے، ناران آنے والے سیاح لولوسر جھیل دیکھنے ضرور آتے ہیں اور غضب ناک دریائے کنہار میں پانی کا بڑا ذریعہ لولوسر جھیل ہی ہے۔ جھیل کا پانی شیشے کی طرح صاف ہے اور لولوسر کی برف سے ڈھکی پہاڑیوں کا عکس جب جھیل کے صاف پانی میں نظر آتا ہے تو دیکھنے والوں کے دل موہ لیتا ہے یہ ایک قابل دید نظارہ ہوتا ہے۔


آنسو جھیل

آنسو جھیل وادیٔ کاغان میں واقع ایک جھیل ہے، جو ضلع مانسہرہ، خیبر پختونخوا میں ملکہ پربت کے پاس واقع ہے۔ لگ بھگ سولہ ہزار فٹ سے زائد بلندی پر واقع اس جھیل کو پانی کے قطرے جیسی شکل کی وجہ سے آنسو جھیل کا نام دیا گیا اور یہ دنیا کی خوبصورت ترین جھیلوں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔

یہ جھیل درمیان سے برف سے جمی رہتی ہے جس سے یہ کسی آنکھ کی پتلی سے نکلنے والے آنسو جیسی لگتی ہے تاہم یہاں جانے کے خواہش مند افراد کے لیے اس تک رسائی زیادہ آسان نہیں کیونکہ ایک تو یہاں آنے کا بہترین موسم مئی سے اکتوبر ہے اور پھر وہاں رہائش کے لیے کوئی ہوٹل وغیرہ موجود نہیں اور کیمپنگ کرنا پڑتی ہے مگر درجۂ حرارت میں اچانک کمی خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہے۔


دودی پتسر جھیل

دودی پتسر جھیل وادیٔ کاغان کے انتہائی شمال میں 4175 میٹر بلند پر واقع ہے اور یہاں ناران کے علاقے جل کھاڈ (Jalkhad) سے چار گھنٹے کا سفر کر کے پہنچا جاسکتا ہے، مقامی زبان میں دودی پت سر کے معنی دودھ جیسے سفید پانی والی جھیل کے ہیں۔ لیکن جھیل کا رنگ سفید نہیں نیلا ہے، درحقیقت اس سے ملحقہ برف پوش پہاڑوں کا پانی میں جھلکنے والا عکس اسے دور سے ایسا دکھاتا ہے جیسے دودھ کی نہر اور ممکنہ طور پر اسی وجہ سے اس کا نام بھی رکھا گیا۔

یہ علاقہ اپنے جادوئی منظر سیاحوں کو اپنے خیمے یہاں لگا کر قدرتی خوبصورتی اور تنہائی سے لطف اندوز ہونے پر مجبور کر دیتا ہے، جھیل دودی پتسر بند شکل میں خوبصورت برف پوش چوٹیوں میں گھری ہوئی جھیل ہے۔ یہاں تک رسائی انتہائی مشکل اور دشوارگذار کام ہے۔ اس جھیل تک رسائی کے لیے کم از کم سات سے بارہ گھنٹے تک انتہائی مشکل اور دشوار گذار گھاٹیوں میں پیدل سفر کر کے ہی ممکن ہے، جھیل کے اطراف میں چرا گاہیں اور ہرا پانی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔


ستپارہ جھیل

سطح سمندر سے آٹھ ہزار پانچ سو فٹ کی بلندی پر واقع یہ خوبصورت جھیل میٹھے پانی سے لبریز ہے اور اس کے دو تین سمت سنگلاخ چٹانیں ہیں۔ موسم سرما میں ان پہاڑوں پر برف پڑتی ہے اور جب گرمیوں کے آغاز میں یہ برف پگھلنا شروع ہوتی ہے تو نہ صرف ان کا بلکہ چند گھنٹوں کی مسافت پر واقع دیوسائی نیشنل پارک سے نکلنے والے قدرتی ندی نالوں کا پانی بھی بہتا ہوا اس میں جا گرتا ہے۔

ستپارہ بلتی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں سات دروازے اس کی وجہ یہ ایک دیومالائی کہانی ہے، جو یہ ہے کہ جس جگہ یہ جھیل ہے وہاں صدیوں پہلے ایک گاؤں ہوا کرتا تھا۔ کہتے ہیں کہ ایک دن اس گاؤں میں کوئی بزرگ فقیر کے بھیس میں لوگوں کو آزمانے کے لیے آئے۔ انہوں نے بستی والوں سے کھانے پینے کی چیزیں مانگی، سوائے ایک بڑھیا کے کسی نے بھی ان کی مدد نہیں کی۔ اس بزرگ نے بستی والوں سے ناراض ہو کر انہیں بد دعا دی لیکن ساتھ ساتھ یہ دعا بھی کی کہ نیک بڑھیا جس نے ان کی مدد کی تھی، اسے کچھ نقصان نہ پہنچے۔ دعا قبول ہوئی اور راتوں رات گاؤں الٹ گیا اور اس کی جگہ پانی کا چشمہ پھوٹ پڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ پانی ایک بڑی جھیل میں تبدیل ہوگیا۔ البتہ حیرت کی بات یہ ہوئی کہ جس جگہ نیک دل بڑھیا کا گھر تھا وہاں پانی اس سے دور رہا، یوں یہ جزیرہ آج بھی سلامت ہے۔


##رش جھیل

رش جھیل پاکستان کی بلند ترین جھیل ہے اور یہ 5098 میٹر کی بلندی پر رش پری نامی چوٹی کے نزدیک واقع ہے۔ یہ دنیا کی پچیسویں بلند ترین چوٹی پر واقع جھیل ہے، یہاں تک رسائی کے لئے نگر اور ہوپر گلیشیئر کے راستوں سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے اور اس راستے نہایت ہی دلفریب مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔


کرمبر جھیل

کرمبر جھیل خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان کے درمیان میں واقع ہے اور یہ پاکستان کی دوسری جبکہ دنیا کی 31 ویں بلند ترین جھیل ہے- 14121 فٹ کی بلندی پر واقع یہ جھیل حیاتیاتی طور پر ایک فعال جھیل ہے، اس جھیل کی گہرائی تقریباً 55 میٹر٬ لمبائی تقریباً 4 کلو میٹر اور چوڑائی 2 کلو میٹر ہے-

بروغل کی وادی میں واقع یہ خوبصورت جھیل چترال شہر سے ڈھائی سو کلو میٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے، بروغل کی وادی اپنے خوبصورت قدرتی مناظر، برف پوش چوٹیوں، شاندار کرمبر جھیل اور پچیس سے زیادہ چھوٹی جھیلوں کے ساتھ تین اہم گزرگاہوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ گزرگاہیں اس وادی کو مغرب میں کانخن پاس کے ذریعے واخان کوریڈور سے ملاتی ہیں۔


ہالیجی جھیل

ہالیجی جھیل کراچی سے 80 کلو میٹر دور قومی شاہراہ پر واقع ہے جسے دوسری جنگِ عظیم کے دوران برطانوی حکام نے محفوظ ذخیرہ آب کے طور پر تعمیر کیا تھا۔ لگ بھگ بائیس ہزار ایکڑ پر مشتمل جھیل کا قطر اٹھارہ کلو میٹر ہے۔ ہالیجی جھیل پر کبھی موسمِ سرما میں لاکھوں پرندے ہجرت کرکے عارضی بسیرا کرتے تھے۔

یہاں پرندوں کے سوا دو سو کے قریب اقسام ریکارڈ کی گئی تھیں مگر اب یہاں بدیسی موسمی پرندے ’خال خال‘ ہی نظر آتے ہیں۔ صاف پانی کی عدم فراہمی سے جھیل ایک طرف رفتہ رفتہ خشک ہو رہی ہے تو دوسری جانب خود رو جھاڑیاں تیزی سے اسے اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔


شنگریلا جھیل یا کچورا جھیل

شنگریلا جھیل پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی ایک خوبصورت جھیل ہے۔ جو کہ اسکردو شہر سے بیس منٹ کی ڈرائیو کے فاصلے پر ہے۔ بنیادی طور پر کچورا جھیل دو جھیلیں ہیں جن میں سے ایک کو ’اپر کچورا جھیل‘ اور دوسری کو ’لوئر کچورا جھیل‘ یا شنگریلا جھیل کہتے ہیں۔


اپر کچورا جھیل

اپر کچورا جھیل صاف پانی کی جھیل ہے جس کی گہرائی تقریباً 70 میٹر ہے، دریائے سندھ اس کے قریب ہی قدرے گہرائی میں بہتا ہے، گرمیوں میں دن کے وقت یہاں کا درجہ حرارت 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے جبکہ سردیوں میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بہت نیچے گر جاتا ہے جس کی وجہ سے جھیل کا پانی مکمل طور پر جم جاتا ہے۔ اسی طرح لوئر کچورا یا شنگریلا جھیل کو پاکستان کی دوسری خوبصورت ترین جھیل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا نظارہ کسی پر بھی سحر طاری کرسکتا ہے۔


لوئر کچورا جھیل

لوئر کچورا جھیل یا شنگریلا جھیل اصل میں شنگریلا ریسٹ ہاؤس کا حصّہ ہے، یہ سیاحوں کے لیے ایک مشہور تفریح گاہ ہے جو کہ اسکردو شہر سے بذریعہ گاڑی تقریباً 25 منٹ کی دوری پر ہے- شنگریلا ریسٹ ہاؤس کی خاص بات اس میں موجود ریسٹورنٹ ہے جو کہ ایک ایئر کرافٹ کے ڈھانچے میں بنایا گیا ہے، شنگریلا ریسٹ ہاؤس چینی طرز تعمیر کا نمونہ ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد اس کو دیکھنے کے لیے آتی ہے۔


شندور جھیل

پولو گراؤنڈ کے ساتھ شندور جھیل تخلیق فطرت کا عظیم شاہکار لگتی ہے۔ اس کی لمبائی تین میل اور چوڑائی ایک میل ہے۔ اس جھیل میں نایاب پرندے بستے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس جھیل کے پانی کا ظاہری اخراج نہیں ہوتا یعنی پانی جھیل میں ٹھہرا دکھائی دیتا ہے مگر ماہرین کے مطابق پانی زیر زمین راستہ بنا کر سولاسپور اور لنگر میں جانکلتا ہے۔


ہنہ جھیل

کوئٹہ سے شمال کی طرف تقریباً دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع سنگلاخ چٹانوں میں 1894 میں تاج برطانیہ کے دور میں لوگوں کو سستی فراہمی زیر زمین پانی کی سطح بلند رکھنے اور آس پاس کی اراضی کو سیراب کرنے کے لیے ہنہ جھیل کا قیام عمل میں لایا گیا۔1894 سے1997 تک جھیل میں پانی کی سطح برقرار رہی، تاہم مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے 2000 سے 2004 تک جھیل مکمل خشک رہی۔

سالانہ لاکھوں روپے ٹکٹوں کی مد میں وصول کرنے کے باوجود جھیل کی بہتری پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ہنہ جھیل میں اب پانی کی سطح بتدریج گرنا شروع ہوگئی ہے اس وقت پانی کی سطح کم ہو کر آٹھ فٹ رہ گئی ہے۔ پانی کی گرتی ہوئی سطح سے جہاں سائبیریا کے پرندوں کا پڑاؤ اور سیاحت و تفریح متاثر ہوئے ہیں وہیں آس پاس کے باغات بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔


رتی گلی جھیل

سطح سمندر سے 12000 فٹ بلندی پر واقع رتی گلی جھیل وادیٔ نیلم کے ماتھے کا جھومر ہے، مظفر آباد سے 115 کلو میٹر دور وادیٔ نیلم کے سرسبز اور بلند و بالا پہاڑوں کے دل میں واقع رتی گلی جھیل قدرت کا حسین اور انمول تحفہ ہے۔ اس جھیل کے اردگرد وسیع و عریض سرسبز میدان انتہائی خوبصورت اور دلکش منظر پیش کرتے ہیں۔

جھیل کے چہاروں اطراف کھلے میدانوں میں علاقے کے چرواہے ہزاروں مویشیوں کو پالتے ہیں۔ رتی گلی جھیل کے نیلگوں پانی اور کناروں پر جمی برف یہاں آنے والوں پر سحر طاری کرتی ہے۔


تصاویر: بشکریہ وکی پیڈیا اور وکی میڈیا کامنز

تبصرے (55) بند ہیں

Faisal Tahir Sep 23, 2014 04:36pm
Beautiful lakes of our beloved country.
aamir sajjad Sep 23, 2014 07:02pm
بہت خوب صورت تصاویر ہیں۔ ان جھیلوں پر جانے کو دل چاہنے لگا ہے۔
Zakaria Ayubi Sep 23, 2014 08:08pm
چترال کی سب سے مشہور جگہ شندور پولو کے کھیل کے ساتھ ساتھ وہاں پر موجود جھیل کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ جھیل دیڑھ کلومیٹر لمبی اور ایک کلومیٹر چوڑی ہے۔ یہ سردیوں میں برف سے ڈھکی رہتی ہے لیکن گرمیوں میں وہاں کشتی رانی بھی کی جاتی ہے۔ اتنی خوبصورت جھیل کی اس لسٹ میں شامل نہ پاکر مایوسی ہوئ ہے۔ اگر ایڈٹ ہو سکتا ہے تو اس کو شامل کریں۔
jami Sep 23, 2014 08:28pm
excellent !!!
Asif Mutahir Sep 23, 2014 09:36pm
this is Great thanks to DAWN for this........ keep noticing the worth scene of Pakistan....... PAKISTAN ZINDABAD PAKITSAN PAINDABAD
Name Sep 23, 2014 11:01pm
lovely Information
Hafiz Bilal Sep 24, 2014 03:48pm
I hope we will see the true face of Pakistan with DAWN.News
imad Sep 24, 2014 05:07pm
@Imad you really miss the few more outstanding lake in Pakistan includes...Sheosar lake(Deosai) Rama Lake (Astor) Mahodand Lake (Kalam) Kandol Lake (Atrot)....
حشام ادریسں آحمد Sep 24, 2014 07:06pm
***اسلام علیکم اللہ کرے میں بھی جاؤں***
nasir Sep 24, 2014 08:12pm
Amazing but one of the most beautiful lake mahu dand in kalam swat is missing.
nasir Sep 24, 2014 08:13pm
Amazing but one of the most beautiful lake Mahu Dand in Kalam Swat is missing in this list.
farhan Sep 24, 2014 08:45pm
@Hafiz Bilal: Most of them i have seen already and they were really marvelous for me sparking thrills
malik muhammad jalal Aslam Sep 24, 2014 09:23pm
I love ❤ Pakistan.I am watching in sha Allah this area...
Salman Sep 24, 2014 09:45pm
@Zakaria Ayubi: Bhai poora mazmoon tu parho Shandoor lake ka zikar picture k sath he
Amir Tanveer Sep 24, 2014 10:25pm
Thanks a lot. Really our country is blessed.
uneeb alvi Sep 24, 2014 11:27pm
Snow lake jo sab sa phlay hone the wo nahe ha
ihsan Sep 25, 2014 01:23am
This is pakistan plz love ُپاکستان زیندھ باد pakistan
abdul basit suhail Sep 25, 2014 05:15am
WONDERFUL SITES PARADISE ON EARTH IN PAKISTAN MUST SEE THE BEAUTIES OF NATURE thanks abdul basit suhail-- lahore--pakistan
naveed.sohail Sep 25, 2014 07:35am
پاکستان سوره رهمان کی تفسیر هے "تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی رهمتون کو جھٹلاو گے"
Asif Riaz Sep 25, 2014 09:30am
Dear Admin, Here is a big mistake, which is related to Satpara lake story. the story you have mentioned is of another valley of chipurson village (kumpeer Diyor ). so kindly correct it with an authentic story. please. Thank you Asif
جاوید وینس Sep 25, 2014 10:41am
یه ایک اچھی کاوش ھے تاکه عام پاکستانی بھی ملک کے خوبصورت علاقوں کے بارے جان سکے.
mian muneer Sep 25, 2014 11:12am
Great work. Bhut Acha laga aap ne ye sub kuch details se likha hai mujhee bhut dil jasbi hai aesi cheezon main. Meri request hai aap se ke aap mazeed aeseee jaga ke bare main Zara details se likhain kion ke humain bhut Acha laga aap. Ke is kawash se
mian muneer Sep 25, 2014 11:17am
Excellent job dear admin
khurram shahzad Sep 25, 2014 12:02pm
This is a marvelous post,thanks a lot for this valuable information.As a Pakistani, I would love to see each and every lake mentioned in this post.
Asghar Sep 25, 2014 12:14pm
is list main Kenjhar Jheel nahin hai? kia haali jheel hi kenjhar jheel kehlati hai?
Usman Sep 25, 2014 12:33pm
Sheosar lake (Deosai) should also be added in the list.
nasir abiou Sep 25, 2014 01:34pm
i like this photo pakistan lekas very nice and not balaves in pk
nasir abiou Sep 25, 2014 01:39pm
pakistan man ata abad man jo jehl bane hay wo bee khob sort hay phly ous man sost jany kay leyay 3 ganty lagty thy ab pane cam ho gya hay ab2 ganty ka safar hay ya jhel wahd hay jas man safar hota hay
Nasr Sep 25, 2014 01:46pm
وادی نیلم کی ابھی بہت سے جھیلیں جو انتہائی خوبصورت ہیں اس مضمون میں بیان نہیں ہوئیں ۔ شاید لمبے عرصے تک سیزفائر نہ ہونے کی وجہ سے ان تک رسائی ممکن نہ تھی مگر اب ان جھیلوں تک پہنچا جا سکتا ہے ۔ اور غالبا پاکستان کی بلند ترین جھیل بھی نیلم وادی میں کٹا چٹا جھیل ہوگی کیونکہ ابھی تک وہاں زیادہ لوگ نہیں گئے اس لیے شاید یہ امر ابھی تک پوشیدہ ہے ۔ پتلیاں جھیل بھی نیلم وادی کی ایک خوبصورت ترین جھیل ہے۔ موری جھیل اور چٹا کٹا سے پہلے شونڈر بیس کیمپ پر بھی بہت ہی خوبصورت جھیلیں واقع ہیں۔ بہرحال ایک اچھا بلاگ لکھا گیا ہے ۔ اپنے ملک کے حسن کی بات ہی نرالی ہے ۔ جیوے جیوے پاکستان ۔ پائندہ باد پاکستان
Adnan Khan Sep 25, 2014 04:09pm
Beauty of Pakistan
Muhammad Ahmad Gondal Sep 25, 2014 04:24pm
Pakistan is a unique land, Situated in heart of south Asian sub-continent, it is a country with rich history and cultural heritage. Pakistan is very rich in mountains. It has more than 109 peaks above 7,000 meter sea level. There is countless of the peaks above 5,000 and 4,000 m. Five of the 14 highest independent peaks in the world are situated in Pakistan. The Karakoram Range covers the borders between Pakistan, India and China, in the regions of Gilgit-Baltistan (Pakistan), Ladakh (India), and Xinjiang region, (China). The range is about 500 km (311 mile) in length, and is bounded on the northeast by the edge of the Tibetan Plateau, and on the north by the Pamir Mountains. The southern boundary of the Karakoram is formed, west to east, by the Gilgit, Indus, and Shyok Rivers, which separate the range from the northwestern end of the Himalaya range. is having world the most beautiful mountains like K-2 which is the second tallest mountain in the world. Due to its very high altitudes and sub-zero temperatures these mountainous regions are also one of the most heavily glaciated part of the world outside the polar regions. Together, the Himalayan mountain system is the planet's highest and home to the world's highest peaks: the Eight-thousanders, including Mount Everest (Nepal/Tibet) and K2 (Pakistan's Northern Areas).
pakeeza rehman Sep 25, 2014 04:39pm
thenkyou ap ney hamey pakistan ki khubsurt jheell dekhai plz hamai pakistan ki or khubsurt jagah sey agah karin plzzzzzzzz
Zafar Sep 25, 2014 04:43pm
My beautiful country Pakistan. Heaven on earth. Long live my beloved country.
Saad Sep 25, 2014 05:07pm
There are many beautiful lakes in swat valley which are not mentioned in this article.
Zhid Ayub Sep 25, 2014 05:13pm
very Amazing & most beautiful BALAKOT... i am very missing BALAKOT
Muhammad Naseem Sep 25, 2014 06:28pm
Ye Hy Mera Pakistan Kia Kesi Ny Socha Ky Mery Pakistan Me Be Itni Piyari Qadrat Ki Anmol Chezy Majood Hain
fiaz Sep 25, 2014 06:36pm
بہت خوب
tauseef ahmed Sep 25, 2014 08:16pm
buhat hi aala
sajjad hussain Sep 26, 2014 03:37am
mayray ko bohat psand ayhe ap ke lake ke pic rate gale lake or saif malook lake khas tor rer wadi neelum my distic hay or saif malook lake per my 3 bar geha hon
sajjad hussain Sep 26, 2014 03:47am
i love pakistan
sajjad hussain Sep 26, 2014 03:45am
pakistan zanda bad
iqra Sep 26, 2014 04:00am
awesum...kamal........i wish dat i culd see all ov these....very informative...thanks a lot for providng ds kind ov information
Nasim Raza Sep 26, 2014 09:02am
Beautyful Collection
Ayesha Iftikhar Sep 26, 2014 11:02am
Excellent information provided by u.. I have visited 1st two lakes "Saiful Malook" & "Lulusar". Those are as amazing & beautiful as u said. I wish to visit rest of mentioned lakes. Pakistan is just beautiful. Paksitan Zindabad..!
Javed Sep 26, 2014 11:44am
Keenjhar Jheel Thatta ka naam hi nhin hai. barre afsos ki baat hai.
Ali Sani Sep 26, 2014 01:53pm
بہت خوبصورت رپورٹ ہے ۔ یہ پاکستان کا اصل رخ ہے ۔ میڈیا کو خوبصورت اور روشن پاکستان کے حوالے سے کمپینز چلانا چاہے ۔ اچھی کاوش ہے یہ
Atiq Sep 26, 2014 04:36pm
Very good article. Loved it
Saleem Khan Sep 27, 2014 11:08am
Very nice feature Please Include Borith Lake in Borith Village of Gojal Hunza wich is a very unique lake as the water is Salish and is one of the oldest wetlands that inhabits migratory birds in spring and Autumn season from central Asia.President Ayub Khan had visited this lake in 1960 for hunting ducks and geese..It is now a protected area declared by the local community to save natural resourse of the area.
adeel Sep 27, 2014 11:31am
@Zakaria Ayubi: Bhai shandoor lake ka ziker kiya gya ha opet..apne shaid thek se nhi perha..
Ghazanfar Jaffri Sep 27, 2014 03:05pm
Indeed Pakistan have the beautiful lakes in the world but unfortunately due to some bad reasons tourism is badly struck.
Hamza Ahmed Sep 28, 2014 03:29pm
Beautiful lakes in pakistan, liked
Hamza Ahmed Sep 28, 2014 04:28pm
[Pakistan][1] is one of most beautiful country of World, i love my country. [1]: http://maxpakistan.com
Ali bhatt Sep 28, 2014 07:50pm
What a great Placess respect pakistan and love
afsheen.nighat Sep 28, 2014 09:21pm
what about utchali jheel on the way to skyser please add the information
waseem Sep 28, 2014 10:58pm
islamabad se 127 kilomer door ,, rawalakot k kareeb banjosa jandali lake ko list me shamal ni kia gia,,,, apna email adrees bajain ,, ta k me iss khoobsoorat lake ki picture send ker sakon ap ko ,,, thanks