• KHI: Partly Cloudy 22.3°C
  • LHR: Cloudy 14.6°C
  • ISB: Rain 15.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.3°C
  • LHR: Cloudy 14.6°C
  • ISB: Rain 15.5°C
شائع October 31, 2014

عبداللہ شاہ غازی: 'طوفانوں سے بچانے والے بزرگ'

اس وقت جب سمندری طوفان نیلوفر کراچی کی ساحلی پٹی سے چند سو کلومیٹر دور دھاڑ رہا تھا عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب سکون کا احساس واضح طور پر محسوس کیا جاسکتا تھا۔

زائرین موج در موج مزار میں داخل ہو رہے تھے اور سندھ کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے فوری انخلاء اور دفعہ 144 کے نفاذ کی دھجیاں بکھیر رہے تھے۔

طوفان کے آگے بڑھنے کے مقام کی ہر گھنٹے سامنے آنے والی نیوز اپ ڈیٹس کو بابا غازی کے مریدوں کی جانب سے مکمل طور پر مسترد کیا جا رہا تھا۔

زیارت کے لیے آنے والی ایک خاتون نائلہ خان کے مطابق "میں یہاں گزشتہ بائیس سال سے آرہی ہوں اور میرے والدین اس سے بھی پہلے سے یہاں آرہے ہیں، بابا کی موجودگی سمندر کو واپس جانے پر مجبور کردے گی، ایسا کوئی امکان نہیں کہ طوفان ہمیں نقصان پہنچا سکتا ہے"۔

مزار پر 2010 کے خودکش حملے کے باوجود جس میں آٹھ افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے تھے، پاکستان بھر سے مختلف امراض کے شکار، بانجھ اور شکرگزار افراد آج بھی یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔

لیاری سے تعلق رکھنے والے ایک عقیدت مند آٹھ سالہ رشید خان کا کہنا تھا "جب بھی شاہ غازی بلائیں گے ہم اس کی تعمیل کریں گے، کچھ برس قبل ایک طوفان سے مزار کے قریب کی ایک دیوار کو نقصان بھی پہنچا مگر ہم ہمیشہ کی طرح محفوظ رہے"۔

پھولوں کی دکانوں اور چائے کے پرشور اسٹالز کو نیچے چھوڑ کر زائرین پُرجوش انداز میں سیڑھیوں کی طویل قطار چڑھ کر اس جگہ پہنچتے ہیں جہاں عبداللہ شاہ غازی کا مزار ہے۔

اس چیمپبر کے اندر کی فضاء اگربتیوں کے گاڑھے دھویں سے مہک رہی ہوتی ہے جبکہ انتہائی سکوت طاری ہوتا ہے جو اکثر انتہائی دھیمے انداز میں منتیں مانگنے سے ٹوٹ جاتا ہے، یہاں مزار کی ریلنگ کو چھونے کے بعد فاتحہ پڑھنے والوں کے چہرے پر سکون اور ریلیف کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

پنجاب سے آنے والے ایک عقیدت مند محمد طارق کا کہنا تھا "جب بھی میں کراچی آتا ہوں تو میں بابا غازی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار پر آنا یقینی بناتا ہوں، یہاں سمندری طوفان کے آنے کا کافی شور مچا ہوا ہے مگر بابا کسی بھی طاقتور جیسے سمندر کو پیچھے دھکیل سکتے ہیں، تو یہ طوفان کیا چیز ہے؟ یہ سمندر یقیناً بابا کے حکم سے کراچی سے دور ہٹ جائے گا، میں اس پر اس لیے یقین رکھتا ہوں کیونکہ میں نے خود ایسی چیزیں دیکھی ہیں، اس لیے نہیں کہ میں صدیوں سے چلا آرہا ہوں اور کہانیاں سن رکھی ہیں"۔

عبداللہ شاہ غازی کراچی کے سرپرست صوفی بزرگ تصور کیے جاتے ہیں ان کے مرید اس بات پر مکمل یقین رکھتے ہیں کہ بزرگ کے تحفظ میں ہونے کی وجہ سے اس شہر کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا ہے، ایسا ہی دعویٰ حال ہی میں سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کی جانب سے بھی سامنے آیا۔

متعدد افراد کی رائے ہے کہ صوفی بزرگ کی اصل طاقت ابھی تک کھل کر سامنے نہیں آسکی ہے، شاہ غازی کے مریدوں میں نسل در نسل منتقل ہونے والی روایات کے مطابق جب اس مزار کو تعمیر کیا جا رہا تھا تو اس علاقے میں صرف کھارا پانی ہی ملتا تھا، بابا کے ماننے والوں کو پینے کے صاف پانی تک رسائی نہ ہونے پر تشویش تھی مگر پھر اچانک ہی مزار کے پیچھے سے پینے کے پانی کا چشمہ پھوٹ پڑا، بزرگ کے عقیدت مندوں کا دعویٰ ہے کہ اس روز سے آج تک موجود اس چشمے کا پانی مسیحائی کی طاقت بھی رکھتا ہے۔

مزار کے متولی اکرم کے مطابق 'یہاں کا پانی مکمل کھارا تھا اور مقامی افراد اسے پی نہیں سکتے تھے مگر پھر ایک دن عبداللہ شاہ غازی نے اللہ سے دعا کی اور یہاں تازہ پانی کا چشمہ بہنے لگا اور اب تک بہہ رہا ہے، کسی کو نہیں معلوم کہ اس میں پانی کہاں سے آرہا ہے"۔

ایک شخص جس نے خود کو ملنگ قرار دیا، کا دعویٰ تھا کہ اس نے اپنی پوری زندگی مزار پر گزاری ہے۔

اس کے بقول "نیلوفر طوفان ٹکرائے گا یا نہیں میں اس بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا، مگر میں یہ ضرور جانتا ہوں کہ اگر دنیا بھر کے تمام طوفان بھی میرے ارگرد دھاڑ رہے ہوں تو بھی میں سکون محسوس کروں گا کیونکہ میں اس مزار کے اندر موجود ہوں"۔

اس وقت جب مقامی انتظامیہ کراچی کے رہائشیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں عبداللہ شاہ غازی کے مرید اپنے تحفظ پر شکرانے کے طور پر دھمال ڈال رہے ہیں۔

تبصرے (17) بند ہیں

Waseem Oct 31, 2014 05:05pm
This article would have been much better if some information about life of Hazrat Abdullah Shah Ghazi(R.A),his knowledge of religion, contributions,sacrifices and teachings would have been added for the education of readers
حمیرہ اشرف Oct 31, 2014 11:23pm
انسانی یقین کا معاملہ ہے۔تنقیدکے لیے بہت سا مواد ہے لیکن بات وہی کہ اگر کوئی کسی امر میں یقین رکھتا ہے تو اس کی دل آزاری اور دل شکنی سےکیا حاصل۔ بس یہ سوچ ضرور ہے کہ اللہ کاجب بھی حکم ہو گا اور جو بھی فیصلہ ہوگا اسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں ٹال سکتی
SAQIB Nov 01, 2014 01:12am
@Waseem: Yes, agree
Imran Khan Nov 01, 2014 10:44am
I would say about the writer that you people have firm belief on these mazars. The subject line of your report shows that you are speaking shirkia words. There is no one who can change any thing in this whole universe except the Allah Almighty. You people are comparing these mazars with the Allah, astaghfirullah. You people Jahel needs to first clarify your belief which is hopefully leading you away from Islam. I am not against the pois people who are burried in the mazars but i am against the way you people are developing your wrong and false belief. We should study the history of these pois people and also to bring those qualities in our life and become the true muslims. We should learn islam and the belief and teach it to others and act on what we learn. We should depend Islam. Allah sab muslmano ko hedayat de serat e mostaqeem ke. Ameen.
محمد ثناء اللہ طاہر Nov 01, 2014 12:11pm
ایک حدیث مبارکہ کے مطابق اللہ کے بعض محبوب بندے ایسے بھی ہیں کہ جب وہ اللہ سے کوئی دعا کرتے ہیں تو اللہ پاک اسے رد نہیں کرتا۔ وہ اللہ پر یقین کے ساتھ جب کوئی قسم کھا لیں تو اللہ پاک ان کی قسم پوری کرتا ہے۔ شائد اعبدللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بھی ایسے ہی بزرگ ہوں جن کی دعا اللہ پاک قبول فرماتا ہو۔
faisal Nov 01, 2014 07:34pm
There is no one except Allah almighty who has power to save us. Please share and noted.
نازک جتوئی Nov 01, 2014 08:28pm
یہ مضمون مسلمانوں کے عقائد کی کمزوری کی زبردست مثال ہے۔یہ بات کتنی مضحکہ خیز ہے کہ نیلوفر سائیکلون کو حضرت عبداللہ شاہ غازی روک لیتے یا یہ کہ انہوں نے روک دیا۔ اللہ کی عظمت و قدرت کاملہ کا کسی کو خیال نہیں ہے۔ یہ سوچ خود انہی بزرگان کیساتھ بھی زیادتی اور نا انصافی ہے۔لاہور میں حضرت علی ہجویری کے مزار پر بم بلاسٹ ہوا اور خود یہاں اسی مزار پہ بھی دھماکا ہو چکا ہے۔ کتنی ہلاکتیں ہوئیں۔ ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ ان بزرگوں کے قبضہ قدرت میں کچھ ہوتا تو یہ اصحاب کسی صورت دھماکے نہ ہونے دیتے۔ وما علینا الا البلاغ
siyar swati Nov 01, 2014 09:45pm
@محمد ثناء اللہ طاہر: Sanaullah bhai wo zinda bandon k bary ye hadeth hai
خرم مراد Nov 02, 2014 06:30am
@محمد ثناء اللہ طاہر: بے شک اللہ تعالٰی اپنے اولیاء اور متقی بندوں کی ہر دعا قبول فرماتا ہے۔
خرم مراد Nov 02, 2014 06:34am
@نازک جتوئی: اللہ تعالٰی کی قدرت کاملہ پہ تو کوئی شک ہی نہیں ، اگر اللہ کے ولی کسی آفت سے انسانوں کو بچا لیتے ہیں تو یہ بھی اللہ تعالٰی کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔ لیکن معبود اور پرستش کے لائق ٖٖٖصرف اور صرف اللہ تعالٰی کی ذاتِ وحدہ لا شریک ہے۔
malik qadeer Nov 02, 2014 01:04pm
@محمد ثناء اللہ طاہر: Ap ne hadees e pak ka hawala nahi dya.pl inter this
hussain raza Nov 02, 2014 05:17pm
@نازک جتوئی: BESHAKK SABB KOCH ALLAH KEY QABZEY MEY HEY LEKKEN HAMISHA MAGRABI MULLKOO MEY YAHII TOFANN TABAHI KARRTA HEY MAGRIB K LOOG BEE TOO ALLAH K BANDEY HEY MEYY APP KOO AKK BATHH BATOWW ISS DUNYA MEY YAA AKHIRAT MEY BAGHAIR WASEELLEY KOOI KAMYABB NAHII HOGGA
hussain raza Nov 02, 2014 05:18pm
herr chiz k leyey wasellaa honnaa chaheyey allah takk pounchney k leyey
tariq aziz Nov 03, 2014 06:52pm
مدرجه بالا خيالات كسى طور بهى مسلمان كے شايان شان نهين - ايسا عقيده كوى مسلمان نهين ركه سكتا
Àsim Nov 04, 2014 07:45am
@حمیرہ اشرف: ماشااللہ...! ١٠٠ ٪ متفق ھوں.
Ali Raza Nov 04, 2014 01:35pm
this article is very essential part for our life. But further more telling the history about Abdul Shah Ghazi.
Memon Qasim Qadri Nov 07, 2014 03:54pm
ALLAH ki ata se naik Wali ALLAH k wasile se mushkil solve hogaye aur tufan ka rukh badal gaya..MASHALLAH