شہرت کے بعد اچانک غائب ہوجانے والی اسٹارز

شہرت کے بعد اچانک غائب ہوجانے والی اسٹارز


بولی وڈ میں ہر دور میں مسلسل نت نئے اداکار سامنے آتے رہتے ہیں جن میں کچھ کامیاب، کچھ ناکام اور کچھ سپر اسٹار بن جاتے ہیں، مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا آغاز بہت اچھا ہوتا ہے اور لگتا ہے کہ وہ بہت آگے جائیں گے مگر پھر وہ اچانک ہی کہیں گم ہوجاتے ہیں اور ایسی ہی چند حسیناﺅں کا احوال جانیں جو ابھری تو ہٹ فلموں کے ذریعے مگر پھر گمنامی میں غائب ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ کی فراموش کردہ حسینائیں

ڈیانا پینٹی


سپر ماڈل ڈیانا اپنی پُرکشش شخصیت اور اداکاری کی صلاحیتوں کی بنا پر راتوں رات اسٹار بن گئی تھیں، جن کی فلم 'کاک ٹیل' کی کامیابی نے انہیں ہر جگہ شہرت دی اور توقع تھی کہ وہ بہت آگے آئیں گی مگر ایسا نہ ہوسکا اور وہ تاحال کہیں غائب ہیں۔ تاہم ڈیانا کی کم عمری کو دیکھ کر توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ جلد اپنے پرستاروں کو خوشگوار سرپرائز دے سکتی ہیں — اسکرین شاٹ


امیشا پٹیل


امیشا پٹیل نے 'کہو ہے نا پیار ہے' جیسی بلاک بسٹر کے ذریعے بولی وڈ میں تہلکہ خیز انداز میں قدم رکھا اور پھر'غدر' جیسی آل ٹائم ہٹ دی، انہوں نے اس فلم میں اپنی اداکاری پر کئی ایوارڈز بھی جیتے۔ اس کے بعد بھی وہ کئی فلموں میں نظرآئیں مگر اب پردہ اسکرین سے غائب ہوچکی ہیں اور بطور پروڈیوسر نئی اننگ کا آغاز کرنے جا رہی ہیں — اے ایف پی فوٹو


لیزا رے


سبز آنکھوں والی یہ حسینہ بولی وڈ میں اپنی فلم 'قصور' کے ذریعے راتوں رات مشہور ہوئیں اور ابھرتی ہوئی بہترین اداکار قرار پائیں، بعد میں دیپا مہتہ کی فلم 'واٹر' میں بھی نظر آئیں اور پھر کینسر میں مبتلا ہوکر گمنامی کی چادر میں گم ہوگئیں، لیکن کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد کسی ہٹ فلم کے ساتھ واپس نظر آئیں گی — بشکریہ فوٹو گریب


بھاگیہ شری


بھاگیہ شری نے اپنی ڈیبیو فلم 'میں نے پیار کیا' کے ذریعے اسٹار بننے کا اعزاز حاصل کیا، اور تصور کیا جانے لگا کہ وہ بولی وڈ پر طویل عرصے تک راج کریں گی مگر ایسا نہ ہوسکا اور ناکام فلموں کے بعد وہ ہمیشہ کے لیے بولی وڈ سے غائب ہوگئیں — آن لائن فوٹو


ماہیما چوہدری


ماہیما چوہدری سبھاش گئی کی ہٹ فلم کے ذریعے 'پردیس' میں اپنی بہترین کارکردگی کی بنا پر متعدد دل جیتنے میں کامیاب رہیں، اس کے بعد انہوں نے کئی کم بٹ فلموں میں کام کیا مگر پھر وہ اپنے پرستاروں کو پردیس کی طرح متاثر نہیں کرسکیں اور فلمی صنعت کو الوداع کہنے پر مجبور ہوگئیں — اے ایف پی فوٹو


سندالی سنہا


فلم 'تم بن' میں اس اداکار کی پرفارمنس کمال کی تھی، اس اسٹائلش ہیروئین کے پاس وہ سب کچھ تھا جو بولی وڈ میں کامیابی کے لیے ضروری تھا، 'پنجر اور تم بن' کے ذریعے انہیں ناقدین کے حلقوں میں سراہا گیا مگر پھر اچانک ہی کہیں غائب ہوگئیں — اسکرین شاٹ


بھومیکا چاﺅلہ


سلمان خان کے ساتھ 'تیرے نام' سے ڈیبیو کرنے والی جوہی چاﺅلہ کی بہن راتوں رات اسٹار بن گئیں، مگر بدقسمتی سے بھومیکا یہ جادو دوبارہ دکھانے میں ناکام رہیں۔ اس کے بعد شادی کرکے بولی وڈ سے الگ ہوگئیں اور اب ٹولی وڈ کا بڑا نام بن چکی ہیں — بشکریہ انڈین ایکسپریس


گریسی سنگھ


فلم 'لگان' کی گوری تو سب کو ہی یاد ہوگی جس کے بعد 'منا بھائی ایم بی بی ایس' نے بھی اس اداکار کی شہرت کو بڑھایا مگر پھر ناکام فلموں نے انہیں بھی کہیں غائب ہونے پر مجبور کردیا — اے ایف پی فوٹو


بشکریہ ٹائمز آف انڈیا