Dawnnews Television Logo

آل پاکستان کراٹے چیمپیئن شپ: محمد منیر کی ہیوی ویٹ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن

اس سے قبل 2017 میں محمد منیر نے تیسرے انعام کپ میں ہیوی ویٹ کا فائنل جیت کر نیشنل چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2018 01:32pm

حیدرآباد پولیس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ آل پاکستان کراٹے چیمپیئن شپ میں محمد منیر نے پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیوی ویٹ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

اس سے قبل محمد منیر نے مئی 2017 میں کراچی میں سندھ اسپورٹس بورڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے لیاری میں قائم کے پی ٹی کمپلکس میں ہونے والے ’تیسرے انعام کپ‘ میں ہیوی ویٹ کا فائنل جیت کر نیشنل چیمپیئن کا ٹائٹل حاصل کیا تھا۔

محمد منیر کا مقابلے میں اپنے حریف کے خلاف ایک جارحانہ انداز — فوٹو: محمد اویس
محمد منیر کا مقابلے میں اپنے حریف کے خلاف ایک جارحانہ انداز — فوٹو: محمد اویس

یاد رہے کہ محمد منیر آئندہ ماہ اپریل میں کویت میں ہونے والی ایشین کیوکیشن کراٹے چیمپیئن شپ میں شرکت کے خواہشمند ہیں جس میں وہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

حیدرآباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سید پیر محمد شاہ کی جانب سے آل پاکستان کراٹے چیمپیئن شپ کا انعقاد پولیس ہیڈ کواٹر گراؤنڈ میں کیا گیا۔

شیہان محمد طارق صدیقی ایونٹ کے مہمان خصوصی اشرف طائی اور ایس ایس پی سید پیر محمد شاہ اور دیگر مہمانوں کے ساتھ موجود ہیں— فوٹو: محمد اویس
شیہان محمد طارق صدیقی ایونٹ کے مہمان خصوصی اشرف طائی اور ایس ایس پی سید پیر محمد شاہ اور دیگر مہمانوں کے ساتھ موجود ہیں— فوٹو: محمد اویس

اس ایونٹ میں سندھ بلیو، سندھ ریڈ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاوہ اسلام آباد، پولیس اور پی آئی اے کی ٹیموں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: تیسرا انعام کپ:محمد منیر کیوکیشن کراٹےکےقومی چیمپیئن قرار

اس چیمپیئن شپ کے مہمانِ خصوصی انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ اور گرینڈ ماسٹراشرف طائی تھے۔

ڈیمونسٹریشن کے دوران پیٹ پر جیپ گزارنے کا مظاہرہ کیا جارہا ہے—فوٹو: محمد اویس
ڈیمونسٹریشن کے دوران پیٹ پر جیپ گزارنے کا مظاہرہ کیا جارہا ہے—فوٹو: محمد اویس

حیدرآباد پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایونٹ کے آغاز میں مقابلے میں شریک ٹیموں کے درمیان کراٹے ڈیمونسٹریشن کا مقابلہ ہوا جس میں کھلاڑیوں نے اپنی کمالِ مہارت کا بھی مظاہرہ کیا۔

اس دوران پی آئی اے کی ٹیم کے کوچ شیہان محمد طارق صدیقی نے بیک وقت 2 بیس بال بیٹ توڑنے اور پیٹ پر جیپ گزارنے کا بھی مظاہرہ کیا۔

اے ڈی خواجہ ہیوی ویٹ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد منیر کو انعامات دے رہے ہیں —فوٹو: محمد اویس
اے ڈی خواجہ ہیوی ویٹ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد منیر کو انعامات دے رہے ہیں —فوٹو: محمد اویس

محمد فرشاد حسین کی کوچنگ میں آل پاکستان کراٹے چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی پولیس کی ٹیم چیمپیئن شپ قرار پائی۔

چیمپیئن شپ کے 65 کلو گرام سے زائد ہیوی ویٹ کیٹیگری مقابلے میں پولیس کی ٹیم کے محمد منیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور یوں انہوں نے مئی 2017 کے بعد دوسری مرتبہ نیشنل ہیوی ویٹ چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

65 پلس ہیوی ویٹ کیٹیگری میں دوسری پوزیشن کراچی کے محمد اسامہ نے جبکہ تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر راحت اشرف اور علی حسن نے حاصل کی۔

ہیوی ویٹ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد منیر، شیہان محمد طارق صدیقی اور دیگر انعامی ٹرافی کے ساتھ موجود ہیں— فوٹو: محمد اویس
ہیوی ویٹ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد منیر، شیہان محمد طارق صدیقی اور دیگر انعامی ٹرافی کے ساتھ موجود ہیں— فوٹو: محمد اویس

اس کے علاوہ آل پاکستان کراٹے چیمپیئن شپ کے دوران 65 کلوگرام سے کم میڈل ویٹ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن کراچی کے فرحت اشرف، دوسری پوزیشن سلمان خان اور تیسری پوزیشن زبیر احمد اور واسع قریشی نے حاصل کی۔

محمد منیر کامیابی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے ہیں— فوٹو: محمد اویس
محمد منیر کامیابی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے ہیں— فوٹو: محمد اویس

مقابلے میں 55 مائنس (لائٹ ویٹ کیٹیگری) میں پہلی پوزیشن پولیس کے ناکاش اور دوسری پوزیشن حمزہ طلعت جبکہ تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر عرفان عالم اور جواد خان نے حاصل کی۔

آل پاکستان کراٹے چیمپیئن شپ تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور یونیک کمپنی کی 70 سی سی موٹر سائیکل کی چابیاں تقسیم کیں جبکہ نقد انعامی رقم کا بھی اعلان کیا۔

ایونٹ میں شریک کھلاڑی مختلف ڈیمونسٹریشنز دیتے ہوئے — فوٹو: محمد اویس
ایونٹ میں شریک کھلاڑی مختلف ڈیمونسٹریشنز دیتے ہوئے — فوٹو: محمد اویس

پروگرام کی اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران مہمانِ خصوصی اے ڈی خواجہ نے کھلاڑیوں کی مہارت کی تعریف کی اور اس ایونٹ کے منتظم محمد فرشاد حسین کی کوششیوں کو سراہا۔

آئی جی سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ ایسی صحت مند سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں۔