• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

ہنگو: بم دھماکے سے تین افراد زخمی

شائع August 11, 2014

ہنگو: صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ ہنگو میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتییجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔

ڈان ڈاٹ کام کے نمائندے کے مطابق ضلع ہنگو کے علاقے دو آبہ میں سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک مسافر وین ہنگو سے پشاور جا رہی تھی کہ دو آبہ کے علاقے ساروزئی میں نصب ایک دیسی ساختہ بم دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم دیسی ساختہ اور ریموٹ کنٹرولڈ تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025