• KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

سرگودھا: آستانے پر فائرنگ، اعلیٰ فوجی افسر سمیت تین افراد ہلاک

شائع September 7, 2014

سرگودھا: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک آستانے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک فوج کے بریگیڈئر سمت تین افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سرگودھا میں آستانے پر فائرنگ سےہلاک ہونے والے افراد میں پاک فوج کے بریگیڈئر فضل ظہور قادری ان کے بھائی اور ایک ڈاکٹر ایوب شامل ہیں۔

بریگیڈئر ظہور قادری حساس ادارے میں اہم عہدے پر تعینات تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آستانے میں مسلح افراد داخل ہوئے اور تمام افراد پر فائرنگ شروع کر دی جس سے 9 افراد کو گولیاں لگیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 6 دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں چند کی حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے۔

آستانے میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بریگیڈئر فضل ظہور قادری کی ڈیڈ باڈی سرگودھا سی ایم ایچ منتقل کر دی ہے جبکہ دیگر افراد کی سول اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

طارق بھائی Sep 07, 2014 03:06am
یہ ایک بہت بڑا نیٹ ورک ہے جو معلومات کا خزانہ ہے

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025