• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

ہری پور میں ٹریفک حادثہ، نو افراد ہلاک

شائع September 22, 2014

ہری پور: خیبر نخوا کے ضلع ہری پور میں ایک تیز رفتار ٹرالر اور دو گاڑیوں میں تصاوم کے نتیجے میں کم سے کم نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ واقعہ پھنیاں کے مقام پر پیش آیا،جس میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ بظاہر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پنجاب میں بھی ٹریفک حادثہ

دوسری جانب صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مسافر کوچ الٹنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں دس مسافر زخمی بھی ہوئے جن کو ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025