• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
فالج کو جتنا جلد پکڑلیا جائے اس کا علاج اتنا ہی موثر جبکہ دماغی نقصان بہت کم ہوتا ہے— فوٹو کریٹیو کامنز
فالج کو جتنا جلد پکڑلیا جائے اس کا علاج اتنا ہی موثر جبکہ دماغی نقصان بہت کم ہوتا ہے— فوٹو کریٹیو کامنز
شائع July 8, 2015 اپ ڈیٹ November 9, 2017

فالج کی 5 خاموش علامات



فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا کوئی حصہ مفلوج ہوجاتا ہے اور مناسب علاج بروقت مل جائے تو اس کے اثرات کو کم از کم کیا جاسکتا ہے تاہم اکثر لوگ اس جان لیوا مرض کی علامات کو دیگر طبی مسائل سمجھ لیتے ہیں اور علاج میں تاخیر ہوجاتی ہے۔

فالج کے دورے کے بعد ہر گزرتے منٹ میں آپ کا دماغ 19 لاکھ خلیات سے محروم ہو رہا ہوتا ہے اور ایک گھنٹے تک علاج کی سہولت میسر نہ آپانے کی صورت میں دماغی عمر میں ساڑھے تین سال کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ علاج ملنے میں جتنی تاخیر ہوگی اتنا ہی بولنے میں مشکلات، یاداشت سے محرومی اور رویے میں تبدیلیوں جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

فالج کو جتنا جلد پکڑلیا جائے اتنا ہی اس کا علاج زیادہ موثر طریقے سے ہوپاتا ہے اور دماغ کو ہونے والا نقصان اتنا ہی کم ہوتا ہے۔

فالج کی دو اقسام ہے ایک میں خون کی رگیں بلاک ہوجانے کے نتیجے میں دماغ کو خون کی فراہمی میں کمی ہوتی ہے، دوسری قسم ایسی ہوتی ہے جس میں کسی خون کی شریان سے دماغ میں خون خارج ہونے لگتا ہے۔ ان دونوں اقسام کے فالج کی علامات یکساں ہوتی ہیں اور ہر فرد کے لیے ان سے واقفیت ضروری ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فالج کی یہ انتباہی نشانیاں اصل دورے سے ایک ہفتہ قبل ہی سامنے آنے لگتی ہیں۔

ایک کی جگہ دو چیزیں نظر آنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

بنیائی کے مسائل جیسے کوئی ایک چیز دو نظر آنا، دھندلا پن یا کسی ایک آنکھ کی بنیائی سے محرومی فالج کی علامات ہوسکتے ہیں مگر بیشتر افراد ان علامات کو بڑھاپے یا تھکاوٹ کا نتیجہ سمجھ لیتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق تھکاوٹ یا بہت زیادہ مطالعے ایک چیز دو نظر آنا بالکل ممکن نہیں، درحقیقت خون کی ایک بلاک شریان آنکھوں کو درکار آکسیجن کی مقدار کو کم کردیتی ہے جس کے نتیجے میں بنیائی کے مسائل کا باعث بنتے ہیں اور اس دوران فالج کی دیگر علامات بھی ظاہر نہیں ہوتیں۔

ہاتھ پیروں کا سن ہوجانا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ دوپہر کو کچھ دیر کی نیند لے کر اٹھتے ہیں اور آپ کے ہاتھ یا پیر سن یا بے حس ہورہے ہو تو آسانی سے تصور کیا جاسکتا ہے کہ یہ اعصاب دب جانے کا نتیجہ ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا ہاتھ اچانک بے حس یا کمزور ہوجائے تو یہ کیفیت چند منٹوں میں دور نہ ہو تو فوری طبی امداد کے لیے رابطہ کیا جانا چاہئے۔ ان کے بقول شریانوں میں ریڑھ کی ہڈی سے دماغ تک خون کی روانی میں کمی کے نتیجے میں جسم کا ایک حس سن یا کمزور ہو جاتا ہے۔

بولنے میں مشکلات

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کچھ ادویات جیسے درد کش گولیوں کے استعمال کے بعد بولنے میں ہکلاہٹ یا مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور لوگ سوچتے ہیں یہ ان کی دوا کا اثر ہے مگر یہ فالج کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر اس سے پہلے یہی دوا استعمال کرنے پر آپ کو کسی قسم کے سائیڈ ایفیکٹ کا سامنا نہ ہوا تو پھر یہ فالج کی ایک علامت ہوسکتا ہے او رآپ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے رابطہ کرنا چاہئے۔

سوچنے میں مشکل

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

جب لوگوں کو درست الفاظ کے انتخاب یا کسی چیز کے بارے میں پوری توجہ سے سوچنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے تو اکثر وہ اسے تھکن کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔ مگر اچانک دماغی صلاحیتوں میں کمی فالج کی عام علامت میں سے ایک ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ایک لمحے کے لیے تو سوچنے میں مشکل کا سامنا کسی بھی فرد کو ہوسکتا ہے مگر اس کا دورانیہ اگر بڑھ جائے تو یہ باعث تشویش ہے۔ ان کے بقول کئی بار تو مریضوں کو یہ اندازہ ہی نہیں ہوتا کیا چیز غلط ہے کیونکہ ان کا دماغ کام نہیں کررہا ہوتا اور ان کے سوچنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

آدھے سر کا درد

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ہوسکا ہے کہ یہ محض آدھے سر کا درد ہی ہو مگر یہ تکلیف آپ کو پہلے سے متاثر نہ کرتی رہی ہو تو یہ فالج کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین بتاتے ہیں کہ آدھے سر کے درد یا مائیگرین میں فالج بھی چھپا ہوسکتا ہے کیونکہ ان دونوں امراض میں دماغی علامات ایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔ ماہرین کے بقول آدھے سر کے درد کے شکار افراد کو اس کا علاج فالج کی طرح ہی کرانا چاہئے اور ڈاکٹروں سے مدد لینی چاہئے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (10) بند ہیں

M.Ayub Aug 10, 2015 11:17am
جب میں سو کر اٹھتا ھوں تو کمر میں ایسا درد ھوتا ھے جیسے سوءیاں چبھ رھی ھوں کبھی 5 منٹ کبھی أدھا گھنٹھ کوءی علاج بتاءیے
Wahab Shah Jan 11, 2016 07:40am
@M.Ayub khajoor ka Halwa Khain
Wahab Shah Jan 11, 2016 07:40am
Ok
Wahab Shah Jan 11, 2016 07:41am
@M.Ayub khajoor
hammad Apr 13, 2016 11:02pm
Miare sar me write side me dard hota hai aye se pani aata hai face me b khechao hai bazoo b wait nahe othata bohat problem hai
Dr.Afzaal Malik May 07, 2016 07:17pm
@M.Ayub آپ کا عصبی نظام متاثر لگتا ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کو نیند بھی اچھی نہ آتی ہو ۔ کالی فاس 200 روزانہ ایک بار استعمال کریں تو اچھا محسوس ہو گا۔ اپنا شوگر لیول بھی چیک کرتے رہیں نیز دن بھر میں اگر بیٹھنے کا کام زیادہ ہے تب بھی ایسا ہو سکتا ہے
inam Jun 22, 2016 12:17am
Sir mjy ye brain k AGR ksi ma ye alaamaat show ho rhi hon aur wo treatment start kr dy tou kia kuch arsa k baad ye alamaat khatm ho jain gi like pain ka bayhis hona etc
Roman Jul 04, 2017 01:00pm
A.o.a sir mry left bazu r left tang ma drd hota h drd zyda shadeed ni hota..phly srf bazu ma hota tha ab tang ma b hota h sth sr ki left side py b hota h bazu ka drd back sy shuru hota h..asy jsy bazu r tand kanpty ho asa feel hota h plz mjy koe raiye dy
white noise Nov 09, 2017 02:30am
@M.Ayub its a nerve pain, you should see a neurologist.
Abdul Nov 09, 2017 01:48pm
I have all of these symptoms since many years i am 36 years old male. should i be concerned? Otherwise healthy but i have psychiatric disorder known as OCD, can it be because of the anxiety that OCD gives?