• KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C
شائع August 14, 2015

جب خواجہ سراؤں نے 700 فٹ لمبا پرچم تیار کیا

زیریش جان

ارج آفتاب، جو کمشنر کراچی کے پرائس کنٹرول آفس میں کام کرتی ہیں، نے ملکی ترقی کے لیے تعلیمی اصلاحات پر زور دیا ہے.
ارج آفتاب، جو کمشنر کراچی کے پرائس کنٹرول آفس میں کام کرتی ہیں، نے ملکی ترقی کے لیے تعلیمی اصلاحات پر زور دیا ہے.

پاکستان کی خواجہ سرا برادری نے اس بار پاکستان کا 69 واں یومِ آزادی منانے کے لیے ایک منفرد انداز اپناتے ہوئے 12 دن کی قلیل ترین مدت میں 700 فٹ لمبا قومی پرچم تیار کیا۔

جینڈر انٹرایکٹو الائنس کی سندھ شاخ کے تحت منعقد کی گئی اس تقریب میں سینکڑوں خواجہ سراؤں نے باغِ قائدِ اعظم، جسے پہلے پولو گراؤنڈ کہا جاتا تھا، میں 13 اگست کی رات کو 12 بجتے ہی اس قومی پرچم کی رونمائی کی۔

اپنی اس کامیابی پر نازاں نظر آتے ہوئے یہ خواجہ سرا پارک میں پرچم تھامے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔

2012 میں پاکستان کے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کے طور پر نادرا ڈیٹابیس میں رجسٹر ہونے کا حق دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ان کے لیے مفت تعلیم اور مفت صحت کی خدمات کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔ لیکن اب بھی صوبائی اداروں کو ان احکامات پر عملدرآمد کرنا باقی ہے۔

نتیجتاً وہ اب بھی معاشرے کی تفریق کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ ان کا گزر بسر شادیوں اور بچوں کی پیدائش پر گانے بجانے اور ناچنے سے ہوتا ہے۔ انہیں بسا اوقات جنسی تسکین کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ کچھ واقعات میں ان پر بہیمانہ تشدد بھی کیا جاتا ہے۔

لیکن گذشتہ رات اگر باغِ جناح زندگی اور حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور نظر آیا، تو وہ انہی خواجہ سراؤں کی وجہ سے تھا۔ امید ہے کہ ایک دن ایسا طلوع ہوگا، جب ان پر سے بدنامی کا داغ دھلے گا، اور انہیں معاشرے کی جانب سے قبولیت ملے گی۔

جینڈر انٹرایکٹو الائنس کے نائب صدر مظہر انجم کے مطابق پرچم کی تیاری پر 1 لاکھ روپے کی لاگت آئی.

جینڈر انٹرایکٹو الائنس کے نائب صدر مظہر انجم نے کہا کہ وہ تمام پاکستانیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنا چاہتے ہیں. رانی (دائیں) کا کہنا تھا کہ "ہمیں اس کے بدلے صرف عزت چاہیے."

یہ پرچم 700 فٹ لمبا اور 50 فٹ چوڑا ہے.

سپنا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس پرچم کی تیاری میں بہت محنت کی ہے، یہ پاکستان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے کا ایک طریقہ ہے. ہم دل و جان سے اس ملک سے محبت کرتے ہیں اور اس کے لیے جان دینے سے کبھی نہیں کترائیں گے.

شیلا کو خوشی تھی کہ اتنی تعداد میں لوگ یہاں آئے. "یہ اتحاد ہی پاکستان کی طاقت ہے."

700 فٹ لمبا یہ پرچم صرف 12 دن میں تیار کیا گیا تھا.

ایک شہری صداقت علی کا کہنا تھا کہ وہ یہاں پاکستان کی سب سے پر امن برادری کے ساتھ یومِ آزادی منانے کے لیے آئے ہیں.

جینڈر انٹرایکٹو الائنس سندھ کی صدر بندیا رانا.

باغِ قائدِ اعظم کی کم عمر ترین محبِ وطن.

ذیرش جان
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تبصرے (6) بند ہیں

آئی کے Aug 14, 2015 09:05pm
وہ بدلے میں ہم سے صرف عزت چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں یہ ہز گز نہیں دیں گے۔ ہیرونچیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور خواجہ سرائوں کی زندگی اجیرن کرنا ہمارے نمایاں کارنامے ہیں۔
عائشہ بخش Aug 14, 2015 11:05pm
پتا نہیں کیوں ہم خواجہ سراوں سے نفرت کرتے ہیں۔ شاید کسی ماہرے نفیسات یا عمرانیاتی ماہر سے معلوم کرنا ہوگا۔
Muhammad Ayub Khan Aug 15, 2015 08:17am
thank you all
xao ji Aug 15, 2015 08:19am
واہ۔ سچے پاکستانی جو جنسی تعصب کا شکار ہیں اور وطن کی محبت سے سرشار ہیں۔
Shazia Arshad Aug 15, 2015 04:54pm
WELDONE ALL KHWAJA SARA'S PAKSTAN PAINDABAD
Shazia Arshad Aug 15, 2015 04:58pm
BOHAT ACHA LAGA YE DEKH KR K SUB MILL JUL KAR AZADI KA JSHAN MANA RAHY HAIN ISI TRHA PAKISTAN KI HIFAZAT KO BHI APNA SHUAAR BNAYEN