5 اداکاراؤں کا بولی وڈ سے ہولی وڈ سفر

5 اداکاراؤں کا بولی وڈ سے ہولی وڈ سفر


جب سے بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ہولی وڈ اسٹار ون ڈیزل کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے، میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ہیں کہ وہ ہولی وڈ فلم میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

دپیکا کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’تماشا‘ کو شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا، کہا جارہا تھا کہ دپیکا کو پہلے بھی ’فاسٹ اینڈ فیوریس 7‘ میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی جس پر انہوں نے انکار کردیا تھا، لیکن جیسا کہ کہا جاتا ہے اچھی چیز کو آنے میں وقت لگتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ون ڈیزل انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ ون ڈیزل انسٹاگرام اکاؤنٹ

اب دپیکا بھی ان بولی وڈ ہیرونز کی لسٹ میں آگئی ہیں جنہوں نے بولی وڈ سے ہولی وڈ کا راستہ بنایا ہے۔

پریانکا چوپڑا

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

دپیکا کی قریبی دوست اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے اس سال امریکا کی ایک ٹی وی سیریز ’کانٹیکو‘ میں ایک ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے، ’باجی راؤ مستانی‘ میں دپیکا کے ساتھ کام کرنے والی پریانکا کو ابھی حال میں اپنے ڈرامے ’کانٹیکو‘ کے لیے پیپلز چوائس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ایشوریا رائے

پنک پینتھر 2، فلم اسکرین گریب
پنک پینتھر 2، فلم اسکرین گریب

بولی وڈ خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد بولی وڈ میں کئی سالوں بعد کم بیک کیا، انہوں نے ہولی وڈ میں 2007 کی فلم ’دی لاسٹ لیجن‘ میں اداکاری کی تھی جس میں ان کے ہمراہ بین کنگسلی اور کولن فرتھ جیسے اداکار موجود تھے۔ اس فلم نے باکس آفس پر کچھ خاص کامیابی تو حاصل نہیں کی تاہم ایشوریا کو ہولی وڈ کی ایک اور فلم ’پنک پینتھر 2‘ میں ایک منفی کردار کرنے کا موقع مل گیا۔

تبو

فلم لائف آف پائے، اسکرین گریب
فلم لائف آف پائے، اسکرین گریب

متعدد فلم فئیر ایوراڈز حاصل کرنے والی تبو آخری مرتبہ فلم ’حیدر‘ میں نظر آئیں تھی، انہیں ہولی وڈ میں دو مرتبہ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ دونوں ہی ہولی وڈ فلمیں ناول پر مبنی تھیں جس میں ’نیم سیک‘ اور ’لائف آف پائے‘ شامل ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ دونوں ہی فلموں میں تبو نے ایک ماں کا کردار ادا کیا اور ان کے ہمراہ عرفان خان نے اہم کردار ادا کیے۔

ملیکا شراوت

فلم پولیٹکس آف لو، اسکرین گریب
فلم پولیٹکس آف لو، اسکرین گریب

بہت سے لوگوں کے لیے تعجب کی بات ہوگی لیکن اداکارہ ملیکا شراوت نے بھی 2010 میں ہولی وڈ کی فلم ’ہسز‘ میں کام کیا ہے جس کی ہدایت جینیفر چیمبرس لنچ نے دی تھی۔ اس کے کچھ عرصہ بعد ہی وہ ایک اور فلم ’پولیٹکس آف لو‘ میں نمودار ہوئیں جو ایک رومانوی کہانی پر مبنی تھی۔

شبانہ اعظمی

فلم سیٹی آف جوائے، اسکرین گریب
فلم سیٹی آف جوائے، اسکرین گریب

مقبول اداکارہ شبانہ اعظمی نے 1988 میں ہولی وڈ کی ایک فلم میں اداکاری کی تھی جس میں انہوں نے ایک مہاجرین سے تعلق رکھنے والا کردار کیا۔ انہوں نے 1992 کی فلم ’سیٹی آف جوائے‘ میں بھی اداکاری کی تھی جس میں وہ اداکار اوم پوری کی بیوی بنی تھی۔

مزید اداکارائیں جنہیں ہولی وڈ میں میں شمولیت اختیار کرنی چاہیے

انوشکا شرما

فلم این ایچ 10، اسکرین گریب
فلم این ایچ 10، اسکرین گریب

صاف گو انوشکا شرما یقیناً بولی وڈ سے ہولی وڈ کا سفر باآسانی طے کر سکتی ہیں۔ انوشکا مضبوط کردار نہایت باخوبی انجام دیتی جس کی ایک مثال ان کی فلم ’این ایچ 10‘ ہے۔ وہ ہولی وڈ میں بھی کسی بہترین کردار کو بخوبی نبھا پائیں گی۔

کنگنا رناوٹ

فلم کوئین، اسکرین گریب
فلم کوئین، اسکرین گریب

کنگنا رناوٹ کے بارے میں صرف کوئین لفظ کا استعمال ہی کردیا جائے تو کافی ہوگا۔ فلم ’کوئین‘ میں ان کی بے مثال اداکاری کس کو یاد نہیں ہوگی؟ وہ یقیناً ہولی وڈ میں ایک بہترین کردار ادا کر سکتی ہیں۔

کرینہ کپور

فلم بجرنگی بھائی جان، اسکرین گریب
فلم بجرنگی بھائی جان، اسکرین گریب

کرینہ کی فلم ’چمبیلی‘ میں ان کی بہترین اداکاری کسے یاد نہیں ہوگی، اور اس ہی فلم کی وجہ سے ہم جانتے ہیں کہ کرینہ آئٹم سانگ کے علاوہ فلموں میں اپنی مضبوط کردار سے جانی جاتی ہیں۔ کرینہ ایک عرصے سے بولی وڈ میں کوئی مضبوط کردار ادا نہیں کر پائیں اور یہی وجہ ہے کہ اگر وہ ہولی وڈ جائیں تو یقیناً کسی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر پائیں گی۔

سری دیوی

فلم انگلش ونگلش، اسکرین گریب
فلم انگلش ونگلش، اسکرین گریب

سری دیوی نے فلم ’انگلش ونگلش‘ کے ساتھ بہترین کم بیک کیا تھا اور یہ کردار یقیناً ان سے بہتر کوئی ادا نہیں کرسکتا تھا۔ سری دیوی بھی ہولی وڈ میں تبو کی طرح کچھ منفرد کردار ادا کر سکتی ہیں۔

عالیہ بھٹ

فلم ہائی وے، اسکرین گریب
فلم ہائی وے، اسکرین گریب

عالیہ بھٹ بولی وڈ میں ایک کے بعد ایک فلم کے ذریعے ابھرتی جارہی ہیں۔ ان کی فلم ’ٹو اسٹیٹ‘ اور ’ہائے وے‘ میں ان کی بہترین کارکردگی کسے یاد نہیں ہوگی؟ عالیہ بھی ہولی وڈ میں یقیناً کسی ایسی فلم میں نہایت خاص نظر آئیں جس میں وہ ایک کالج جانے والی لڑکی کا کردار ادا کریں۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔