لاہور میں پاکستان کے 26 کھلاڑیوں کا مشتمل فٹنس تربیتی کیمپ جاری ہے۔
سلیکشن کمیٹی کے منتخب کردہ یہ 26 کھلاڑی اگلے سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق، کیمپ کا بنیادی مقصد تمام کھلاڑیوں کی مجموعی فٹنس، ان کی تکنیک کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ آئندہ عالمی ایونٹس کیلئے تیار کرنا ہے۔
کیمپ میں فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی شامل ہیں، جنہیں بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں اچھی پرفارمنس کی وجہ سے منتخب کیا گیا۔ تصاویر اے ایف پی