• KHI: Clear 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Clear 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
شائع August 1, 2016

دنیا کے 6 سب سے مہنگے اسمارٹ فونز



سام سنگ اور ایپل کے فلیگ شپ اسمارٹ فونز کو دنیا میں سب سے مہنگا مانا جاتا ہے جو ہوتے بھی زبردست ہیں مگر وہ آپ کے ساتھ ساتھ دیگر لاکھوں یا کروڑوں افراد کے پاس ہوسکتے ہیں۔

تاہم اگر آپ زیادہ دولتمند ہیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ ایسا فون خریدنا چاہیں جو کسی اور کے پاس نہ ہو یا بہت کم افراد ہی اس کے مالک ہوں۔

ویسے یقین کریں یا نہ کریں مگر دنیا کی چند غیر معروف کمپنیوں کے اسمارٹ فونز اتنے مہنگے ہیں کہ عام افراد تو انہیں خریدنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

موبیادو گرینڈ ٹچ

فوٹو بشکریہ موبیادو
فوٹو بشکریہ موبیادو

سنگ مرمر سے بنا ہوا یہ اسمارٹ فون بہت زیادہ بھاری ہوتا ہے مگر یہی اس کی انفرادیت ہے جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 3100 ڈالرز (تین لاکھ 24 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

لیمبورگنی ٹونینو 88 ٹایوری

فوٹو بشکریہ لیمبورگنی
فوٹو بشکریہ لیمبورگنی

ٹونینو 88 نامی یہ موبائل، کار ساز کمپنی لیمبورگنی کا تیار کردہ ہے جس کی کیسنگ اسٹیل اور چمڑے سے تیار کی گئی ہے تاہم فیچرز کے لحاظ سے یہ زیادہ بہتر نہیں، لیکن اس کی قیمت کافی خاص ہے جو 5250 ڈالرز (ساڑھے 5 لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد) ہے۔

گریسسو ریگل گولڈ

فوٹو بشکریہ گریسو
فوٹو بشکریہ گریسو

اس فون کو 18 قیراط کے ہیروں کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور اس کی قیمت بھی 6 ہزار ڈالرز (6 لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

سرن سولارن کرسٹل وائٹ کاربون ڈی ایل سی

فوٹو بشکریہ سرن
فوٹو بشکریہ سرن

اس کی تیاری سفید چمڑے کے ساتھ ساتھ سیاہ ہیروں کے ساتھ کی گئی ہے اور اسے بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا محفوظ ترین فون ہے جس کا ڈیٹا چرانا ممکن نہیں اور اس کی قیمت 15900 ڈالرز (ساڑھے سولہ لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد) ہے۔

ویرتو نیو سگنیچر

فوٹو بشکریہ ویرتو
فوٹو بشکریہ ویرتو

ویرتو فونز خاص فیچرز کے ساتھ آتے ہیں مگر اس کی قیمت سب سے زیادہ خاص ہے جو 19800 ڈالرز (20 لاکھ 74 ہزار پاکستانی روپوں سے زائد) ہے۔

گولڈ وش ایسکلیپس

فوٹو بشکریہ گولڈ وش
فوٹو بشکریہ گولڈ وش

ہیروں اور مگر مچھ کی کھال سے مزئین یہ اسمارٹ فون 36655 ڈالرز (38 لاکھ 41 ہزار پاکستانی روپوں سے زائد) کا ہے، تاہم اس کا ہیروں کے بغیر ماڈل 7 ہزار ڈالرز میں لیا جاسکتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Fayaz Ahmad Khwaja Aug 01, 2016 09:46am
My phone is worth just 83 Dirham; along with best features and function, (Blootooth, Dual Sim ETC) he is the best than all aforesaid mentioned.