لاہور کی تنگ گلیوں سے کچرا اٹھانے کیلئے انوکھی موٹر سائیکل ٹرالی سروس شروع کر دی گئی۔

اندرون شہر کی گلیوں اور بازاروں کوصاف ستھرا رکھنےکیلئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی گئیں موٹرسائیکل ٹرالیاں ابتدائی طور پرآٹھ یونین کونسلز کا کوڑا کرکٹ ٹھکانے کا کام کریں گئیں

علاقہ مکینوں کی رائے ہے کہ موٹر سائیکل ٹرالی سروس بلاشبہ ایک احسن اقدام ہے جس کی وجہ سے تنگ و تاریک گلیوں سے گندگی کا خاتمہ ہوجائے گا۔

لاہور کے شہریوں نے مشورہ دیا ہے کہ صاف ستھرا ماحول اور شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے ویسٹ منجمنٹ جیسے اداروں کو فعال اور سینٹری ورکرز کو زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں۔

تبصرے (0) بند ہیں