لوریال پیرس برائیڈل فیشن ویک تو آکر چلا گیا لیکن اس فیشن شو میں کچھ ایسے عروسی ملبوسات پیش کیے گئے جو ہمارے ذہنوں سے کبھی نہیں جائیں گے۔
اس فیشن ویک میں ان لڑکیوں کو اپنی شادی کے لیے عروسی ملبوسات بنانے کے نت نئے خیالات دیے گئے ساتھ ساتھ رنگوں اور ذڈیزائنز کا انتخاب کرنے کا بھی اچھا موقع دیا گیا۔
سب سے اچھی بات اس فیشن ویک کی یہ تھی کہ اس سیزن میں گرارے فیشن میں واپس لائے گئے، اس کے علاوہ رنگوں کو کافی اہمیت دی گئی۔
لوریال پیرس برائیڈل فیشن ویک کے چند انتخاب کردہ جوڑے یہاں دیکھیں جو آپ اپنی شادی کی مختلف تقریبات میں ضرور پہن سکتی ہیں۔
نکاح
ویسے تو ہر دلہن ہی اپنے نکاح پر سفید رنگ کے جوڑے کا انتخاب کرتی ہے، تاہم یہاں سفید کے علاوہ کچھ ہلکے رنگوں کے ملبوسات پیش کیے گئے ہیں۔
ذیزائنر زارا شاہ جہاں کا ہلکے رنگ کا یہ خوبصورت جوڑا آپ کے نکاح کے دن کے لیے یقیناً آپ کا پہلا انتخاب ہوگا۔

روایتی ملبوسات کی واپسی سب کو ہی پسند ہے اور اس فیشن ویک میں ڈیزائنر میوز نے ہلکے رنگوں کے ساتھ موتیوں سے بھرے کام کے جوڑے کو پیش کیا جو آپ یقیناً پسند کریں گی۔

ثانیہ مسکتیا نے اپنی کلیکشن میں یہ سنہری رنگ کا خوبصورت جوڑا پیش کیا جو ہماری توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

مہندی
ڈیزائنر سائرہ شکیرا پھولوں کے پرنٹ کے ساتھ بنایا گیا یہ بھاری جوڑا ہر دلہن کی اپنی مہندی کی رسم میں پہننے کے لیے پہلی پسند ہوگا۔

اپنی مہندی پر غرارا پہننا ہر دلہن چاہے گی اور ڈیزائنر نومی انصاری کے بنائے ہوئے ملبوسات تو یقیناً پاکستان کی ہر دلہن کا پہلا انتخاب ہے۔

رسم مہندی میں رنگوں سے بھرے جوڑے سب سے زیادہ دیکھیں جاتے ہیں اور جب دلہن خود کئی رنگوں سے بنا ہوا جوڑا پہننے تو وہ سب کی توجہ کا مرکز بن جائے گی، ڈیزائنر کامیار روکنی نے اس ہی خیال کے ساتھ یہ جوڑا پیش کیا۔

بارات
بارات کا دن ہر دلہن کے لیے بے حد خاص ہوتا ہے، اور کامیار روکنی نے اپنی کلیکشن میں اس ہی سوچ کے ساتھ عروسی جوڑے پیش کیے جو ہماری توجہ کا مرکز بن گئے۔

مہندی میں مختلف رنگوں کا لباس تو سب نے دیکھا ہے لیکن جب ایک بارات کی دلہن کئی رنگوں کے ساتھ بنا ہوا عروسی جوڑا پہن کر سب کے سامنے آئے تو اس پر سے کسی کی نظر نہیں ہٹ سکتی، ڈیزائنر کامیار روکنی نے اپنی کلیکشن میں ایسے کئی بہترین جوڑے پیش کیے۔

بھارے کام کے ساتھ بنایا گیا یہ عروسی جوڑا بھی ہر دلہن کی اپنے سب سے اہم دن پر پہننے کیلئے پہلی پسند ہوگا۔

ولیمہ
ڈیزائنر کامیار روکنی نے اپنی کلیکشن میں شادی کے ہر دن کی مناسبت سے کئی بہترین جوڑے پیش کیے اور رلیمے کے دن کے لیے بھی یہ جوڑا سب سے بہترین ثابت ہوگا۔

ڈیزائنر ثانیہ مسکتیا نے اپنی کلیکشن میں ایک نہایت منفرد جوڑا پیش کیا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

فیشن ویک میں پیش ہونے والا یہ خوبصورت گلابی جوڑا ہر دلہن کا اپنے ولیمے کے روز کے لیے پہلا انتخاب بن سکتا ہے۔

