• KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Rain 16.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Rain 16.6°C

1127 خواتین کی رائے: ڈیزائنر لان کیوں خریدی جاتی ہے

آخر لان کے کپڑے میں ایسی کیا خاص بات ہے جو خواتین کو ان ڈیزائنر جوڑوں کو خریدنے کا جنون ہوتا ہے۔
شائع March 28, 2017

اگر آپ بھی ان پاکستانی خواتین میں سے ہیں جو خریداری کی بےحد شوقین ہیں، تو یقیناً آپ ان میں سے بھی ہوں گی جنہیں ہر سیزن میں لان کے نئے نئے ڈیزائنز کا انتظار رہتا ہے۔

ویسے بھی یہ اعتراف کرنے میں کوئی عار نہیں ہونی چاہیے کہ لان کے جوڑے خریدنے کا شوق ہر خاتون میں پایا جاتا ہے۔

اس سال کے لان ڈیزائنز، اس کی تشہیر کیلئے کی گئیں فوٹو شوٹس اور فیشن میگزین کو دیکھ کر ذہن میں ایسا خیال آیا کہ آخر خواتین ڈیزائنر لان جوڑے خریدنے کی اتنی شوقین کیوں ہیں؟

کیا وجہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ یہ ڈیزائنر لان کا کاروبار بڑھتا جارہا ہے۔

آخر لان کے کپڑے میں ایسی کیا خاص بات ہے، جو خواتین کو ان ڈیزائنر جوڑوں کو خریدنے کا اتنا جنون ہے۔

ڈان امیجز نے لان کے جوڑوں کے لیے خواتین کے جنون کو دیکھتے ہوئے ایک سروے کیا، جس میں 1127 خواتین نے رائے دی کہ آخر وہ ڈیزائنر لان خریدنے کی شوقین کیوں ہیں۔


1- سب سے اہم بات ، ڈیزائن پر زیادہ توجہ

خواتین کے مطابق وہ ملبوسات کے ڈیزائن پر زیادہ توجہ دیتی ہیں
خواتین کے مطابق وہ ملبوسات کے ڈیزائن پر زیادہ توجہ دیتی ہیں




2- ڈیزائنر اسٹورز اولین ترجیح

لان کی نمائشوں سے صرف 1.4 فیصد خواتین لان خریدتی ہیں، جبکہ 41.3 فیصد ڈیزائنر اسٹورز کو ہی ترجیح دیتی ہیں۔

کیا آپ کو لان کے جوڑوں کے لیے ملک بھر میں کی جانے والی نمائشیں یاد ہیں؟



3- انسٹاگرام لان ڈیزائن کی جانب متوجہ کرنے میں معاون

دلچسپ بات یہ ہے کہ زیادہ تر خواتین لان کے جوڑوں کی طرف انسٹاگرام سے متوجہ ہوتی ہیں۔



4- میگزین بھی مددگار

خواتین کئی اور جگہ سے بھی لان کے ڈیزائن کے آئیڈیاز حاصل کرتی ہیں۔



5- انٹرنیشنل فوٹو شوٹ سے لان کے جوڑے فروخت ہوتے ہیں؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ بیرون ملک شوٹ کی جانے والی لان کی تشہیر صرف 9.7 فیصد خواتین کو متاثر کرتی ہیں، 69.8 فیصد کا خیال ہے کہ انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا۔

کسی کو ان برینڈز کو مطلع کرنا چاہیے کہ ان مہنگے مہنگے شوٹس سے کم خواتین ہی متاثر ہیں۔



6- ماڈلز کی ماڈلنگ بھی رائیگاں

خواتین کو مشہور اسٹارز کی ماڈلنگ بھی لان خریدنے پر مجبور نہیں کرتی، 59.9 فیصد کو اس سے فرق ہی نہیں پڑتا کہ کس ماڈل نے کونسا لان کا جوڑا پہن کر ماڈلنگ کی تھی۔



7- ڈیزائنز لان سستا بھی ہونا چاہیے

68.8 فیصد خواتین ایک ڈیزائنر لان کے جوڑے پر 2500 سے 4 ہزار روپے سے زیادہ رقم خرچ کرنے کو تیار نہیں ہوتیں۔


8- ہر سیزن میں بے شمار لان جوڑوں کی خریداری

البتہ 29.8 فیصد خواتین پھر بھی ہر سیزن 5 ڈیزائنر لان کے جوڑے خریدنے کا دعویٰ کرتی ہیں۔