کیا آپ تصاویر دیکھ کر یہ غذائیں پہچان سکتے ہیں؟

اگلی بار جب آپ کیلے یا بادام کی گریوں کا مزہ لیں تو یہ ضرور سوچ لیں کہ یہ جانے پہچانے پھل اور سبزیاں کاشت کے وقت ایسے نظر نہیں آتے۔

کیلوں سے لے کر بادام اور متعدد دیگر پھل اور سبزیاں اُگنے کے دوران بہت زیادہ مختلف ہوتی ہیں اور انہیں پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے اور ان کو اصل شکل یا یوں کہہ لیں ہماری پہچان میں آنے کے لیے کافی وقت اور محنت لگتی ہے۔

تو آپ دیکھیں کہ پھل، خشک میوہ جات اور دیگر کاشت کے وقت کیسے ہوتے ہیں۔

کو کو

کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ وہ بیج ہے جن کی مدد سے چاکلیٹ اور کوکو کو تیار کیا جاتا ہے؟

فوٹو بشکریہ tgerus/فلیکر
فوٹو بشکریہ tgerus/فلیکر

جی ہاں بازار میں ملنے والی چاکلیٹ اور کوکو میں فرق آپ خود محسوس کرسکتے ہیں اور یقین کرنا مشکل ہوگا کہ یہی وہ چیز ہے جس کی مدد سے دنیا بھر میں پسند کی جانے والی میٹھی سوغات تیار کی جاتی ہے۔

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

کافی

دنیا میں سب سے زیادہ پیا جانے والا گرم مشروب کافی کی ابتدائی شکل ایسی ہوتی ہے۔

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

اور پھر یہ سبز، سرخ شکل میں بدل جاتی ہے جس کو بعد میں مختلف پراسیس کے ذریعے ہماری جانی پہچانی کافی کی شکل دی جاتی ہے۔

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

انار

انار تو آپ نے یقیناً ہی کھایا ہوگا اور یہ محاورہ بھی سنا ہوگا 'ایک انار سو بیمار'۔

فوٹو بشکریہ ائی لینڈ اآف پیس بلاگ پوسٹ
فوٹو بشکریہ ائی لینڈ اآف پیس بلاگ پوسٹ

مگر صحت کے لیے یہ انتہائی فائدہ مند ابتدا میں کیسا ہوتا ہے اب وہ بھی جان لیں جس کو دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ یہ اس پھل کی شکل اختیار کرے گا۔

فوٹو بشکریہ آئی لینڈ اآف پیس بلاگ پوسٹ
فوٹو بشکریہ آئی لینڈ اآف پیس بلاگ پوسٹ

کھجوریں

ہوسکتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو مگر کھجور آغاز میں سفید پھولوں کی طرح ہوتی ہے جس میں کوئی مہک نہیں ہوتی۔

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

بعد ازاں اس کی رنگت بدلنے لگتی ہے اور ہمارے ہاتھوں تک پہنچتے پہنچتے اس کا رنگ ڈھنگ مکمل طور پر بدل چکا ہوتا ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

پپیتا

یہ پھل بھی شروع میں اپنی اصل شکل سے مختلف ہوتا ہے جیسا آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ Dinesh Valke/flickr
فوٹو بشکریہ Dinesh Valke/flickr

زمانہ قدیم میں اسے کچی حالت میں استعمال کرتے تھے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ حمل کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ہلدی

ہلدی کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا، اس کا نام سنتے ہی ذہن میں زرد رنگ ابھرے گا تاہم کاشت کے وقت وہ بالکل بھی ایسی نہیں ہوتی۔

فوٹو بشکریہ PROTony Rodd/flickr
فوٹو بشکریہ PROTony Rodd/flickr

مختلف امراض کے لیے فائدہ مند سمجھی جانے والا یہ مصالحہ بعد میں اپنی شکل بدلتا ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

انناس

ہوسکتا ہے آپ کو لگتا ہو کہ انناس درختوں پر اگتے ہیں، مگر یہ جھاڑیوں میں ہوتے ہیں، اُس وقت تک جب تک ان کی کاشت کا وقت نہ آجائے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

یہ انناس کا کھیت ہے جس میں لگے پودوں میں یہ پھل موجود ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

بادام

نیچے موجود تصویر دیکھ کر کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ بادام ہیں؟ یہ دیکھنے میں بالکل امرود یا آڑو جیسا لگ رہا ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

یہ سبز پھل بتدریج خشک ہوتا ہے اور اس کے اندر بادام کا چھلکا نظر آنے لگتا ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

پستہ

پستہ بھی ایک پسندیدہ گری ہے، مگر آغاز میں اس کے چھلکے کی رنگت گلابی ہوتی ہے جو بتدریج سخت ہو جاتا ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

یہ گلابی رنگ آپ پستے کی گریوں میں دیکھ سکتے ہیں جب انہیں توڑ کر خشک کیا جاتا ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

کاجو

کاجو بھی ایسا خشک میوہ ہے جو جب درخت پر لگا ہوتا ہے تو اس کو پہچاننا ممکن نہیں ہوتا کیونکہ اس کی گری ایک پھل کے اندر چھپی ہوتی ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ان گریوں کو پھل سے الگ کیا جاتا ہے تو کاجو کی جانی پہچانی شکل سامنے آتی ہے۔

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

مونگ پھلی

اس کھیت کو دیکھ کر آپ بتاسکتے ہیں کہ یہاں کیا اگایا جارہا ہے؟ اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ مونگ پھلی کا کھیت ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

مونگ پھلی کا جو حصہ ہم شوق سے کھاتے ہیں وہ اس کے پودوں کا بیج ہوتا ہے جسے حاصل کرنے کے لیے پودے کو زمین سے نکالنا پڑتا ہے، زیرزمین موجود مونگ پھلی کو اگنے میں 160 دن لگتے ہیں جس کے بعد یہ کھانے کے لائق ہوتی ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

زعفران

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ زعفران اتنا مہنگا مصالحہ کیوں ہے؟ جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ان پھلوں کے درمیان اگایا جاتا ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ان پھلوں کے نارنجی حصے کو پھول سے الگ کیا جاتا ہے اور چننے کا یہ عمل کافی محنت طلب ہوتا ہے جس میں وقت بھی بہت لگتا ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کالی اور لال مرچیں

مرچیں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مصالحہ ہے جو کہ ان پودوں میں اگتی ہیں اور دیکھنے میں مرچوں کے بجائے کچھ اور ہی لگتی ہیں۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اب آپ جس قسم کی مرچ کا پودا اُگائیں گے اس کے مطابق اس کا پھل سبز یا سرخ ہوگا، جو خشک ہونے پر کالی یا سرخ مرچوں کی شکل اختیار کرلیتی ہیں۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

دارچینی

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دارچینی کی ڈنڈیاں درحقیقت درخت کی خشک چھال ہوتی ہیں؟

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

دارچینی کے درخت کی اس تصویر میں آپ چھال کو دیکھ سکتے ہیں جنھیں اکھاڑ کر دارچینی کے روپ میں فروخت کیا جاتا ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کیلے

یہ کیلے کے درخت پر اگنے والے پھول ہیں جو متعدد کیلوں کو اپنے اندر چھپائے ہوتے ہیں۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

جب وہ مناسب حجم کے ہوجاتے ہیں تو انہیں توڑ لیا جاتا ہے چاہے وہ سبز ہی کیوں نہ ہوں اور پھر گچھوں میں الگ کرکے انہیں پکایا جاتا ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

تل

آپ نے تلوں کو مختلف چیزوں پر لگے ہوئے دیکھا ہوگا مگر ابتداء میں وہ کچھ اس طرح کے ہوتے ہیں۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ان چھوٹے پھلوں میں تل چھپے ہوتے ہیں جو سفید یا سیاہ ہوسکتے ہیں، جنھیں مختلف چیزوں کو سجانے یا تیل نکالنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو