چیمپیئنز ٹرافی: اپنی پسند کی ٹیم خود بنائیں

چیمپیئنز ٹرافی: اپنی پسند کی ٹیم خود بنائیں


آپ اپنی ٹیم میں کس کھلاڑی کو شامل کریں گے؟
آپ اپنی ٹیم میں کس کھلاڑی کو شامل کریں گے؟

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی تمام تر دلچسپ مقابلوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام کی جانب گامزن ہے اور کسی ٹورنامنٹ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ سے بہتر اختتام ہو ہی نہیں سکتا اور اگر وہ آئی سی سی ٹورنامنٹ ہو تو پھر کیا ہی بات ہے۔

ایونٹ کے مقابلوں میں جہاں پہلے ہی میچ سے دفاعی چیمپیئن بھارتی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، وہیں پاکستانی ٹیم نے بدترین شکست کے بعد ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین طریقے سے کم بیک کر کے ماہرین اور شائقین کی پیش گوئیوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے انھیں ورطہ حیرت میں ڈالا دیا۔

اس ایونٹ میں جہاں چند بڑے ناموں نے توقعات کے برعکس بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو چند مقابلوں میں بارش نے مداخلت کر کے ٹیموں، شائقین اور کھلاڑیوں کو مایوسی میں مبتلا کیا اور کئی مقابلے منطقی انجام کو نہ پہنچ سکے جس کے نتیجے میں آسٹریلیا جیسی ٹیم ایک شکست کے بعد ہی ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

ایونٹ میں شائقین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے انہیں یہ موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ کارکردگی کے پیمانے پر اپنے من پسند کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کریں، جس کے بعد ہم آپ کے ووٹ اور آرا کی بنیاد پر ’چیمپیئنز ٹرافی کی ایک بہترین ٹیم‘ شائع کریں گے۔

ہماری ٹیم پانچ مستند بلے بازوں، ایک وکٹ کیپر، ایک آل راؤنڈر، ایک اسپنر اور تین فاسٹ باؤلرز پر مشتمل ہے۔

یہاں ایک بات واضح کرتے چلیں کہ شاید چند لوگوں کو اے بی ڈی ویلیئرز، اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر جیسے بڑے کھلاڑیوں کے نام شامل نہ کرنے پر اعتراض ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کی کارکردگی اس ایونٹ میں ان کے بڑے نام کے شایان شان ہرگز نہ تھی جس کی وجہ سے ان کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔

اس ٹیم کے انتخاب کے دوران ہماری کوشش ہو گی کہ کھلاڑیوں کا انتخاب ان ہی نمبروں کے مطابق کیا جائے جس پر وہ اپنی قومی ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں البتہ چند جگہوں پر انتہائی ضرورت کے پیش نظر کھلاڑیوں کے بیٹنگ آرڈر میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔

ٹیم کی بات کی جائے تو اوپنرز ہمیشہ ہی کسی ٹیم کی کامیابی کی کنجی تصور کیے جاتے ہیں اور ایک اچھی اوپننگ شراکت کسی بھی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

چیمپیئنز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے دوسرے اوپنرز کے اعدادوشمار پیش ہیں۔ آپ کس کا انتخاب کریں گے؟

۔
۔

ون ڈاؤن پوزیشن کسی بھی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور عام طور پر دنیا کے بہترین بلے باز اس پوزیشن پر اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آپ اپنی ٹیم میں کس کھلاڑی کو اس پوزیشن کے لیے منتخب کریں گے؟

۔
۔

چوتھے نمبر کے بلے باز کی اہمیت سے انکار ہرگز ممکن نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں چند بہترین کھلاڑی اس نمبر پر کارکردگی کے جوہر دکھاتے نظرآتے ہیں، آپ کس کھلاڑی کو اس نمبر پر کھلائیں گے؟

۔
۔

اگر بالفرض ٹاپ آرڈر بیٹنگ ناکام ہو جائے تو امیدوں کا تمام تر محور پانچویں نمبر کا کھلاڑی بن جاتا ہے اور ہم نے چیمپیئنز ٹرافی میں ایسا کئی مرتبہ ہوتے بھی دیکھا۔ اس نمبر پر کس کو کھیلنا چاہیے؟

۔
۔

پانچویں نمبر کی طرح چھٹے نمبر کا بلے باز بھی مڈل آرڈر کی ناکامی کا ازالہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہونا چاہیے، اس نمبر پر عموماً وکٹ کیپر کو کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ وہ کھلاڑی آپ کی ٹیم میں کون ہو گا؟

۔
۔

ون ڈے کرکٹ کی آمد کے ساتھ ہی آل راؤنڈرز کی کھیل میں اہمیت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے اور موجودہ دور کی کرکٹ میں اچھا آل راؤنڈر کسی بھی ٹیم کی کامیابی کی کنجی تصور کیا جاتا ہے۔ آپ کس آل راؤنڈر کو اپنی ٹیم میں شامل کریں گے؟

ایشیا سے آسٹریلیا اور افریقہ سے انگلینڈ تک کرکٹ کھیلنے والے دنیا کے ہر ملک میں ہی اب اس طرح کی وکٹیں بن رہی ہیں کہ اسپنرز کا کردار ہمیشہ سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ آپ کی ٹیم کا وہ خطرناک اسپنر کون ہو گا؟

فاسٹ باؤلر کسی بھی ٹیم کی بڑی ضرورت ہیں اور ایک بہترین فاسٹ باؤلر اگر اپنی ٹیم کی جانب سے اٹیک کرے تو حریف ٹیم کے لیے سب سے بڑا اور اولین خطرہ ہوتا ہے۔ آپ کی ٹیم کا وہ خطرناک باؤلر کون ہے؟

۔
۔

اوپنرز کی طرح فاسٹ باؤلرز کی اچھی جوڑی بھی بہت کم ٹیموں کو نصیب ہوتی ہے اور دوسرا باؤلر بھی بہترین نہ ہو تو ایک اینڈ سے چاہے کتنی ہی اچھی باؤلنگ کیوں نہ ہو، حریف ٹیم پر اُس وقت تک دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا جب تک دوسرا باؤلر بھی عمدگی سے اچھی باؤلنگ نہ کرے۔ آپ کس باؤلر کی مدد سے حریف پر دباؤ ڈالیں گے؟

۔
۔

تیسرا فاسٹ باؤلر ہر ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور ابتدائی باؤلرز کی ناکامی کی صورت میں وکٹ لینے کے لیے کپتان کی تمام تر امیدیں اسی سے وابستی ہو جاتی ہیں۔ آپ بحیثیت کپتان کس کو چنیں گے؟۔

متبادل کھلاڑی کسی بھی ٹیم کی ضرورت ہوتا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر کسی کو میدان میں اتارا جا سکے اور پھر پانی بھی تو پلانا ہوتا ہے، تو آپ اس کام کے لیے کسے مناسب سمجھتے ہیں؟

اپنی پسند کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم منتخب کریں اور ہم آپ کے انتخاب کی بنیاد پر ووٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین ٹیم کا انتخاب کریں گے اور اس بابت آپ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ سے قبل آگاہ کریں گے۔

ٹیم کے انتخاب کے بعد سب سے موزوں کھلاڑی کو ٹیم کا کپتان منتخب کیا جائے گا، اس سلسلے میں آپ کمنٹ کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار بھی کر سکتے ہیں کہ اس بہترین ٹیم کا کپتان کس کو ہونا چاہیے۔