عام عادتیں جو آپ کو دماغی طور پر مضبوط بنادیں

زندگی میں ہر فرد کے کچھ نہ کچھ مقاصد، خواب یا عزائم ہوتے ہیں، مگر وہ ان کے حصول میں ناکام رہ جاتے ہیں۔

اور اس کی بڑی وجہ ذہنی طور پر اتنا مضبوط نہ ہونا ہوتا ہے جو کسی مقصد، خواب وغیرہ کے حصول کے لیے ضروری ہے۔

اگر آپ کو بھی ایسے حالات کا سامنا ہوتا ہے تو الجھن کا شکار ہونے کی بجائے اپنے دماغی مسلز کو مضبوط بنانے کے بارے میں سوچیں تاکہ اپنے خوابوں کی تعبیر ممکن بناسکیں۔

چند عام سی چیزوں کو اپنا کر آپ رواں سال اپنے آپ کو ذہنی طور پر زیادہ مضبوط اور طاقتور بنا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : زندگی میں کامیابی کے لیے ان 22 چیزوں کو چھوڑ دیں

اپنے جذبات کو نام دینے کی مشق

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اپنے احساسات کو کوئی نام دینا ان کی شدت میں کمی لاتا ہے، تو آپ اداسی، ذہنی بے چینی، اشتعال یا خوف محسوس کررہے ہوں، تو اس کا اعتراف بھی کریں۔ اسی طرح توجہ مرکوز کریں کہ وہ جذبات کس طرح آپ کے انتخاب پر اثرانداز ہوتے ہیں، جیسے ذہنی بے چینی کی صورت میں ہوسکتا ہے کہ آپ مقصد کے حصول کے لیے خطرات مول لینے کے لیے تیار نہ ہوتے ہوں یا جوش میں ہونے پر زیادہ مضطرب فطرت کے حامل ہوجاتے ہوں، وغیرہ وغیرہ۔ اپنے جذبات کے حوالے سے شعور بڑھانے سے آپ جذبات پر مبنی فیصلوں کے امکانات کو بھی کم کرسکیں گے۔

غیر اطمینان بخش جذبات پر قابو پانا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اپنے جذبات کو نام دینا تو اس جنگ کا ایک حصہ ہے، آپ کو انہیں کنٹرول میں رکھنے کی صلاحیت کی بھی ضرورت ہوتی ہے یا ابھی آپ کیسے ان سے نمٹتے ہیں سوچیں، جیسے الجھن کا شکار ہونے پر زیادہ کھاتے ہیں؟ غصہ آنے پر باہر کا رخ کرتے ہیں؟ ذہنی تشویش پر گھر بیٹھ جاتے ہیں؟ ایسی حکمت عملیاں کچھ وقت کے لیے تو ذہنی طور پر اچھا محسوس کرنے میں مدد دیتی ہیں مگر طویل المعیاد بنیادوں پر بدترین اثرات مرتب کرتی ہیں۔ ایسی اسکلز کے بارے میں سوچیں جو طویل المعیاد بنیادوں پر فائدہ مند ہوں، ہر فرد اس حوالے سے مختلف سوچ کا حامل ہوسکتا ہے، تام کچھ چیزوں کو اپنایا جاسکتا ہے جیسے، گہری سانسیں لینا، ورزش، مراقبہ، مطالعہ اور فطرت میں وقت گزارنا وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں : وقت کی پابندی کو عادت بنانا کیسے ممکن؟

منفی سوچ کی شناخت

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

آپ کے سوچنے کا انداز احساسات اور رویے پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔ جیسے میں یہ کام نہیں کرسکتا یا میں احمق ہوں، ذہنی طور پر مضبوط نہیں ہونے دیتا۔ اپنے خیالات پر توجہ مرکوز کریں، تو آپ ان میں مشترکہ تھیمز اور پیٹرن دیکھ سکیں گے، نقصان دہ خیالات پر ردعمل ظاہر کرنا ان سے نجات میں مددگار ثابت ہوتا ہے، تو خود کو ناکام سمجھنے کی بجائے یہ یاد کروائیں یہ میرے پاس ابھرنے کا موقع ہے اور میں جس حد تک ممکن ہوا بہتر کروں گا۔

مثبت اقدامات

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اپنے دماغ کو تربیت دینے کا بہترین طریقہ اپنے سوچنے کو انداز کو بدل دینا ہے، مشکل کام کریں اور لگاتار کوشش کرتے رہیں چاہے آپ کو لگے کہ آپ وہ کام نہیں کرسکتے۔ بس اپنے آپ پر ثابت کریں کہ آپ اندازوں سے زیادہ مضبوط ہیں۔ صحت مند روزمرہ کی عادتوں کو اپنائیں جیسے ورزش، مناسب نیند، صحت بخش غذا اور شکرگزاری، تاکہ دماغ اور جسم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔

یہ بھی دیکھیں : ناکام زندگی کا باعث بن جانے والی 13 چیزیں

بری عادتوں سے نجات

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اچھی عادتیں اس وقت تک موثر نہیں ہوتیں جب تک آپ بری عادتوں سے نجات نہیں پالیتے، یہ ایسا ہی ہے جیسے ورزش کرتے ہوئے آپ جسمانی وزن میں اضافہ کرنے والی غذا کھا رہے ہوں۔ ذہنی مضبوطی کی دشمن بری عادتوں کی شناخت کریں جو سب میں ہی ہوتی ہیں، جیسے خود کو کمتر سمجھنا یا دیگر افراد کی کامیابی سے حسد وغیرہ۔ یہ عادتیں زندگی میں ایک جگہ سے آگے بڑھنے نہیں دیتیں، ان کو شناخت کرکے ان کی جگہ مثبت عادتوں کو دیں، اس سے آپ کو اپنے مقصد کی جانب بڑھنے میں مدد ملے گی۔