سونم اور آنند کی شادی
بولی وڈ میں فیشن آئکن کے نام سے پہچانے جانے والی اداکارہ سونم کپور نے 32 سال کی عمر میں آنند آہوجا سے شادی کرلی۔
اداکارہ کی شادی کی تقریب شاندار انداز میں ممبئی میں منعقد ہوئی۔
اس دوران فیشن، میڈیا اور کاروباری انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
اداکاروں کی تصاویر بھی اس دوران سوشل میڈیا پر خوب وائرل رہیں۔
سونم کپور اور آنند آہوجا 2014 سے ایک دوسرے کو جانتے تھے —۔
اداکارہ نے شادی کے موقع پر سرخ سنہرے رنگ کا لہنگا زیب تن کیا —۔
سونم کی قریبی دوست اور اداکارہ سوارا بھاسکر شادی پر نیلے رنگ کا لہنگا پہنے نظر آئیں —۔
جبکہ سونم کی کزن جھانوی کپور بھی اس موقع پر نہایت خوبصورت انداز میں نظر آئیں —۔
خود کو سونم کی بہترین دوست کہنے والی جیکولین فرنینڈز شادی پر نہایت پرجوش رہیں —۔
سونم کی بہن ریہا کپور اس موقع پر کافی جذباتی ہوگئیں —۔
سونم کی شادی پر امیتابھ بچن کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن اور بیٹی شوریتا بچن بھی موجود تھیں —۔
سونم کے چچا شیکھر کپور اپنی بیٹی کے ساتھ تصاویر کے لیے پوز کرتے رہے —۔
بولی وڈ کی نواب فیملی ایک رنگ کے جوڑوں میں شادی میں شریک ہوئی —۔
سونم کپور کے بھائی ہرش وردھن نے کرن جوہر کے ساتھ یادگار تصویر بنوائی —۔
سونم کپور کے کزن اداکار ارجن کپور نے رانی مکھرجی اور رنویر سنگھ کے ساتھ تصویر لی —۔