• KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.1°C
  • ISB: Cloudy 19.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.1°C
  • ISB: Cloudy 19.7°C
شائع May 9, 2018 اپ ڈیٹ May 10, 2018

سونم کی شادی: استقبالیہ تقریب میں ستاروں کے جلوے

بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات کی تصاویر پورے سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ان تقریبات میں بولی وڈ کے بڑے بڑے ستاروں نے شرکت کی۔

سونم کپور کی شادی آنند آہوجا نامی کاروباری شخص کے ساتھ 8 مئی کو ممبئی میں ہوئی، جہاں شاہ رخ خان، سلمان خان، اکشے کمار، ایشوریا رائے، رانی مکھرجی اور کرینہ کپور سمیت کئی نامور ستاروں نے محفل سجادی۔

شادی کی استقبالیہ تقریب میں بولی وڈ ستاروں نے اپنے شاندار انداز میں انٹری دی، جبکہ ایونٹ کے دوران خوب رقص بھی کیا۔

اس ایونٹ کی چند خاص جھلکیاں یہاں دیکھیں:

سونم کپور اور آنند آہوجا نے اس دوران میڈیا کا شکریہ ادا کیا —۔

سونم کے کزنز ارجن کپور، جھانوی کپور، خوشی کپور اور انشولا کپور نے اپنے والد بونی کپور کے ساتھ یادگار تصویر لی —۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے ایونٹ میں ایک ساتھ شرکت کرکے سب کو حیران کردیا —۔

شاہد کپور اپنی اہلیہ میرا کے ہمراہ ہمیشہ کی طرح نہایت خوش نظر آئے —۔

کنگنا رناوٹ نے اس دوران بنارسی ساڑھی پہن کر جلوے دکھائے —۔

سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان اور ان کی بہن کرشمہ کپور کے ہمراہ ایونٹ میں شریک ہوئے —۔

دوسری جانب کترینہ کیف نے اس تقریب میں سرخ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا —۔

ریکھا ہمیشہ کی طرح اس ایونٹ میں بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں —۔

شاہ رخ خان اور اکشے کمار نے اپنی اپنی اہلیہ گوری خان اور ٹونکل کھنہ کے ہمراہ شرکت کی —۔

ابھیشیک بچن اس دوران اہلیہ ایشوریا رائے بچن کے ساتھ نظر آئے —۔

ورن دھون نے اپنی دوست نتاشا کے ہمراہ ایونٹ میں شرکت کی —۔