سب سے زیادہ کمانے والے دنیا کے انٹرٹینر

معروف امریکی کاروباری جریدے ’فوربز‘ نے اپنی سالانہ سب سے زیادہ کمانے والے انٹرٹینر کی فہرست جاری کردی۔

اس فہرست کے ٹاپ ٹین انٹرٹینرز کا تعلق امریکا، آئر لینڈ، برطانیہ، ارجنٹائن اور پرتگال سے ہے۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمانے والے 10 انٹرٹینر

فلوئڈ مے ویدر

41 سالہ فلوئڈ مے ویدر امریکا سے تعلق رکھنے والے باکسر ہیں، جن کی سال کی کل مالیت 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بنتی ہے جو کہ قریب 28 ارب 50 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہیں۔

اس رقم کے ساتھ وہ اس سال دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے انٹرٹینر ثابت ہوئے۔

جارج کلونی

57 سالہ امریکی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر جارج کلونی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے جن کی رواں سال کی مالیت 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر یعنی 23 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد بنتی ہے۔ ان کا شمار دنیا کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔

کایلی جینر

20 سالہ کائیلی جینر اس فہرست میں سال بھر میں 16 کروڑ 65 لاکھ ڈالر یعنی 16 ارب 65 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کمانے والی تیسری انٹرٹینر رہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ٹاپ ٹین میں شامل ہونے والی سب سے کم عمر انٹرٹینر بھی ہیں۔

جوڈی شائنڈلن

امریکی وکیل 75 سالہ جوڈی شائنڈلن نے سال بھر میں 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمائے جو کہ 14 ارب 70 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہیں، جس کے باعث انہیں فوربز کی فہرست میں چوتھا نمبر ملا۔

ڈیوین جانسن

46 سالہ ڈیوین جانسن نے 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمائے جو کہ 12 ارب 40 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں۔ ان کا شمار ہولی وڈ کے کامیاب ایکشن ہیروز میں کیا جاتا ہے۔

راک بینڈ یو ٹو

آئر لینڈ کا راک بینڈ اس فہرست میں 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی مالیت کے ساتھ حصہ بنا، جو کہ 11 ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہیں۔

میوزیکل بینڈ کولڈ پلے

اس ہی طرح برطانیہ کا راک بینڈ کولڈ پلے بھی 11 کروڑ 55 لاکھ ڈالر یعنی 11 ارب 55 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کماکر فہرست کا حصہ بنا۔

لیونیل میسی

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ فٹ بالر لیونیل میسی بھی اس فہرست کا حصہ بنے، جس کی مالیت 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر یعنی 11 ارب 10 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد رہی۔

ایڈ شیرن

برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے 27 سال کی عمر میں اپنا نام اس فہرست میں 11 کروڑ ڈالر یعنی 11 ارب پاکستانی روپے کے قریب شامل کروایا۔

کریسٹیانو رونالڈو

جبکہ میسی کے ساتھ رواں سال ریٹائر ہونے والے پرتگالی فٹ بالر 33 سالہ کریسٹیانو رونالڈو نے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر یعنی 10 ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کی مالیت کے ساتھ اس فہرست کا حصہ بنے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر سال اس فہرست میں اپنی جگہ بنانے والے بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اس سال اپنا نام فوبز انٹرٹینر میں شامل کرنے میں ناکام رہے، جبکہ ان کے حریف اداکار سلمان خان نے 82 ویں جبکہ اکشے کمار نے 76ویں جگہ حاصل کی۔