ڈپارٹمنٹ آف کالجز کے 9 افسران کی غیر حاضری، ڈی آر او نے تنخواہیں روک لیں
کراچی: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے شکایت کی ہے کہ ڈپارٹمنٹ آف کالجز کے 9 افسران انتخابات کے دن اپنی ڈیوٹی کے حوالے سے سامان لینے کے لیے نہیں آئے ہیں۔
جنوبی سیشن کے جج نے ایک ہفتے کے اندر معاملے پر انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔
جج نے ڈائریکٹر آف کالجز کو اس معاملے پر ادارہ جاتی تحقیقات کا بھی حکم جاری کیا۔
دریں اثناء ڈی آر او نے متعلقہ افراد کو معاملے کے ختم ہونے تک تنخواہ نہ دینے کا حکم جاری کیا۔











لائیو ٹی وی