• KHI: Partly Cloudy 19.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.5°C
Live Election 2018

احتساب کا عمل خود سے شروع کروں گا، عمران خان

شائع July 26, 2018

عام انتخابات 2018 میں واضح برتری حاصل کرنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'کبھی کسی سیاسی لیڈر پر اتنے ذاتی نوعیت کے حملے نہیں ہوئے جتنے مجھ پر ہوئے لیکن میں ان سب کو بھول کر اپنے منشور کو پورا کرنے پر توجہ دینا چاہتا ہوں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارا مقصد ان تمام باتوں سے بہت بڑا ہے'۔

عمران خان نے کہا کہ ہم کسی سیاسی جماعت سے سیاسی انتقام نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت قانون کی بالادستی پر کام کرے گی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے خود سے احتساب شروع کروں گا اور اپنی جماعت سمیت ہر شخص کا احتساب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025