2018 میں سب سے زیادہ کمانے والی اداکارائیں

2018 میں سب سے زیادہ کمانے والی اداکارائیں



ہولی وڈ اسٹار اسکارلٹ جونسن نے 2018 میں سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ قرار پائی ہیں۔

امریکی جریدے فوربس نے اپنی سالانہ فہرست میں ایوینجرز میں کام کرنے والی اسٹار کو یہ اعزاز دیا جو کہ گزشتہ سال ایما اسٹون کے نام رہا تھا۔

مجموعی طور پر ٹاپ 10 اداکاراﺅں نے یکم جون 2017 سے یکم جون 2018 کے درمیان 18 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کمائے۔

ان میں درج ذیل اسٹارز شامل ہیں۔

10۔ گال گدوت

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

گزشتہ سال ونڈر ویمن جیسی سپرہٹ فلم میں کام کرنے والی یہ اداکارہ 2019 میں اس کے سیکوئل ونڈر ویمن 1984 میں بھی یہی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، اشتہاری انڈورسمنٹ اور فلموں سے انہیں نے ایک سال کے دوران ایک کروڑ ڈالرز کمائے۔

9۔ ملیسا میکارتھی

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

گزشتہ سال یہ اداکارہ سب سے زیادہ کمانے والوں میں چوتھے نمبر پر تھیں مگر اس سے وہ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کے ساتھ 9 ویں نمبر پر گر گئیں۔

8۔ کیٹ بلانچٹ

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی یہ اداکارہ گزشتہ سال بھی 8 ویں نمبر پر تھیں اور اس سال بھی، تاہم 2017 کے مقابلے میں اس بار ان کی آمدنی 50 لاکھ ڈالرز زیادہ رہی، یعنی ایک کروڑ 25 لاکھ ڈالرز۔

7۔ جولیا رابرٹس

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

جولیا رابرٹس طویل عرصے سے ہولی وڈ میں سرگرم ہیں اور بہت کم فلموں میں نظر آتی ہیں تاہم ان کی آمدنی میں کوئی کمی نہیں آئی۔ اس بار وہ ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالرز سمیٹ کر 7 ویں نمبر پر رہیں۔

6۔ ملا کونس

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اس اداکارہ نے ایک سال کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کمائے جن کی فلم بیڈ مامز کرسمس تو ہٹ رہی تاہم ایک فلم ناکام رہی۔

5۔ ریزودر اسپون

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

ان کی ڈزنی کے ساتھ فلم اے رینکل ان ٹائم تو مایوس کن ثابت ہوئی مگر ایک شو کے سیزن ٹو میں کام کرنے کے معاوضے نے انہیں اس فہرست میں 5 واں نمبر دلا دیا، مجموعی طور پر یہ اداکارہ ایک کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہیں۔

4۔ جنیفر لارنس

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

2016 میں پہلے اور گزشتہ سال تیسرے نمبر پر رہنے والی جنیفر لارنس ایک درجے مزید تنزلی سے چوتھے نمبر پر چلی گئیں، مجموعی طور پر انہوں نے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کمائے۔

3۔ جنیفر آنسٹن

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اس اداکارہ نے اس سال کے دوران زیادہ تر آمدنی مختلف برانڈز کی انڈورسمنٹ سے کمائے مگر وہ بہت جلد ایپل کے ایک شو میں نظر آنے والی ہیں، جس میں ہر قسط کا معاوضہ ساڑھے 12 لاکھ ڈالرز ہوگا، ویسے وہ اس بار ایک کروڑ 95 لاکھ ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

2۔ انجلینا جولی

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے کی حیثیت رکھنے والی اداکارہ کافی عرصے بعد اس فہرست میں نظر آئی ہیں جس کے لیے انہیں اپنی نئی فلم Maleficent 2 کے معاوضے کا شکر گزار ہونا چاہئے، مجموعی طور پر وہ 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہیں۔

1۔ اسکارلٹ جونسن

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ سرفہرست اداکارہ اسکارلٹ جونسن رہیں، ایوینجرز انفٹنی وار میں ان کا کردار بلیک ویڈو ان کی آمدنی کو چارگنا بڑھانے میں کامیاب رہا جبکہ اگلے سال وہ پھر اسی کردار میں دوبارہ نظر آئیں گی، اس سال وہ 4 کروڑ 50 ہزار ڈالرز کے ساتھ نمبرون رہیں۔