• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
شائع November 23, 2018

رواں سال کے کامیڈی وائلڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈز میں پہلا پرائز ایک حیران گلہری کو دے دیا گیا۔

اس مقابلے میں رواں سال دنیا بھر سے ہزاروں کے قریب تصاویر بھیجی گئیں، جن میں فلوریڈا کے شہر ٹیمپا سے تعلق رکھنے والی میری میک گوان نے اپنی تصویر کے لیے پہلا انعام حاصل کرلیا۔

اپنی تصویر جس میں ایک گلہری حیران ہوکر کہیں دیکھ رہی ہیں کو میری نے ‘رنگے ہاتھ پکڑنے‘ کا ٹائٹل دیا۔

انعام حاصل کرنے والی مزید تصاویر میں ایک پریشان بھالو، مسکراتی شارک اور ایک دوسرے سے جھگڑا کرتے بندر شامل ہیں۔

یہاں انعام حاصل کرنے والے تمام فاتحین کی مزاحیہ تصاویر پیش کی جارہی ہیں:

رنگے ہاتھ پکڑی گئی گلہری

اس تصویر پر میری میک گوان کو پہلا انعام ملا
اس تصویر پر میری میک گوان کو پہلا انعام ملا

چھپ کر دیکھنے والا الو

شین کینا نامی فوٹو گرافر نے اس تصویر پر کریچرز آف دی ایئر پرائز حاصل کیا
شین کینا نامی فوٹو گرافر نے اس تصویر پر کریچرز آف دی ایئر پرائز حاصل کیا

مسکراتی شارک

تانیا ہوپرمین نے انڈر دی سی زمرے میں اس تصویر کے لیے انعام حاصل کیا
تانیا ہوپرمین نے انڈر دی سی زمرے میں اس تصویر کے لیے انعام حاصل کیا

حیران ہوا الو

بھارتی فوٹوگرافر ارشدیپ سنگھ نے اس تصویر پر انعام حاصل کیا
بھارتی فوٹوگرافر ارشدیپ سنگھ نے اس تصویر پر انعام حاصل کیا

ماں سے چھپتے تین بھالو

براؤن بھالو کی فیملی کی تصویر پر ولتاری نامی فوٹوگرافر کو انعام ملا
براؤن بھالو کی فیملی کی تصویر پر ولتاری نامی فوٹوگرافر کو انعام ملا

گینڈا ہے یا مور؟

بھارت کے ایک پارک میں لی گئی اس تصویر پر کالل مکھرجی نامی فوٹوگرافر کو انعام ملا
بھارت کے ایک پارک میں لی گئی اس تصویر پر کالل مکھرجی نامی فوٹوگرافر کو انعام ملا

پریشان کن بھالو

الاسکا میں فوٹوگرافر نے اس بھالو کو پریشان کردیا
الاسکا میں فوٹوگرافر نے اس بھالو کو پریشان کردیا

فوٹوگرافر بھالو

سوالبارد میں بھالو فوٹوگرافی کرتے ہوئے پایا گیا
سوالبارد میں بھالو فوٹوگرافی کرتے ہوئے پایا گیا

کرتب دکھاتی گلہری

سویڈن میں کرتب دکھاتی گلہری کی تصویر کو بھی پسند کیا گیا
سویڈن میں کرتب دکھاتی گلہری کی تصویر کو بھی پسند کیا گیا

زبان دکھاتے موس

امریکا میں یہ جانور ایک دوسرے کو پریشان کرتے نظر آئے
امریکا میں یہ جانور ایک دوسرے کو پریشان کرتے نظر آئے

چھپکلیوں کا دوستانہ

سری لنکا میں چھپکلیوں کے گلے ملتی تصویر کو سراہا گیا
سری لنکا میں چھپکلیوں کے گلے ملتی تصویر کو سراہا گیا

جھگڑا کرتے بندر

تھائی لینڈ کے ایک پارک میں جھگڑا کرتے بندروں کی تصویر بھی تعریف کے قابل رہی
تھائی لینڈ کے ایک پارک میں جھگڑا کرتے بندروں کی تصویر بھی تعریف کے قابل رہی