چکن تکہ برطانیہ کی ایجاد، آئیے سیکھیں اس کی اصل ترکیب

یوں تو ایسا لگتا ہے کہ چکن تکہ مصالحہ نامی ڈش کا تعلق پاکستان یا ہندوستان سے ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ پکوان پہلی مرتبہ برطانیہ میں بنایا گیا۔

بعض برطانوی شہری تو اپنی روایتی ڈش ’فش اینڈ چپس‘ کے بجائے چکن تکہ مصالحہ کو قومی پکوان کی فہرست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھیے چکن تکہ مصالحہ کی ترکیب۔

اجزا

  • مرغی کا گوشت 400 گرام
  • ادرک، 20 گرام
  • گوشت کو ایک رات قبل دہی، ادرک اور گرم مصالحہ لگا کر میرینیٹ کردیں
  • پیاز، ایک عدد
  • لہسن کی بوتھی، 3 عدد
  • ہلدی، 4/1 چائے کا چمچ
  • لال مرچ پاؤڈر، 4/3 چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ ، 4/3 چائے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • ٹماٹر، 500 گرام
  • بادام، 40 گرام
  • دھنیا، 40 گرام
  • 30 منٹ تک پکائیں
  • کریم، 30 ملی لیٹر
  • مکھن، 20 گرام
  • بھنی ہوئی گوبی، 4/1 عدد
  • پالک کچھ پتے

یہ تحریر ڈوئچے ویلے (ڈی ڈبلیو) کے اشتراک سے تحریر کی گئی