دنیائے فلم کا سب سے بڑا فیسٹیول کانز اس سال بھی ہر سال کی طرح نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوا۔
اس فسٹیول میں دنیا بھر سے بھیجی جانے والی فلموں کی نمائش ہوتی ہے، تاہم فلموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اس فیسٹیول میں شرکت کرنے والے اسٹارز کے انداز بھی خوب توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔
دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اس فیسٹیول میں شریک ہوئیں، جبکہ سوشل میڈیا پر ریڈ کارپٹ پر موجود حسیناؤں کے انداز کو بھی خوب سراہا گیا۔
بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی کئی اداکارائیں بھی اس سال ریڈ کارپٹ پر چلیں۔
دپیکا پڈوکون
اداکارہ نے اپنے ریڈ کارپٹ کے دوسرے روز سبز رنگ کا گاؤن زیب تن کیا
سونم کپور
سونم کپور نے اپنے ریڈ کارپٹ کے موقع پر سفید رنگ کا گاؤن سوٹ پہنا
سلینا گومز
امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے بھی کانز ریڈ کارپٹ پر سب کو متاثر کیا
پریانکا چوپڑا
پریانکا چوپڑا نے بھی کانز فیسٹیول میں متاثر کن ڈیبیو کیا
حنا خان
بھارتی اداکارہ حنا خان نے اس سال کانز ریڈ کارپٹ پر ڈیبیو کیا
میڈیسن بیئر
امریکی گلوکارہ نے اپنے انداز سے سب کو حیران کردیا
ایشوریا رائے بچن
بولی وڈ اداکارہ 2002 سے کانز فیسٹیول کا حصہ بن رہی ہیں
کنگنا رناوٹ
بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ دوسری مرتبہ کانز فیسٹیول کا حصہ بنی اور سب کو خوب متاثر کیا
ایلی فیننگ
امریکی اداکارہ کانز کے ریڈ کارپٹ پر نہایت خوبصورت نظر آئیں
امبر ہرڈ
اداکارہ امبر ہرڈ بھی نہایت منفرد انداز میں ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں