• KHI: Sunny 24.2°C
  • LHR: Sunny 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.5°C
  • KHI: Sunny 24.2°C
  • LHR: Sunny 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.5°C
شائع September 17, 2019
تحقیق کے مطابق زیادہ تر لڑکیوں کو خود سے زائد عمر کے مردوں نے نشانہ بنایا —فوٹو: اسکالرز اینڈ روجز
تحقیق کے مطابق زیادہ تر لڑکیوں کو خود سے زائد عمر کے مردوں نے نشانہ بنایا —فوٹو: اسکالرز اینڈ روجز

خواتین کی جانب سے کم عمری میں جنسی تعلقات استوار کرنے یا کم عمری میں ان کے ’ریپ‘ کیے جانے کی وجہ سے ان میں سامنے آنے والے صحت کے مسائل جاننے کے لیے کی جانے والی ایک تحقیق کے دوران انکشاف ہوا کہ ہر 16 ویں امریکی خاتون کو کم عمری میں ’ریپ‘ کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔

یہ اپنی نوعیت کی منفرد اور پہلی تحقیق ہے، جس کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کم عمری میں جنسی تعلقات استوار کرنے یا خواتین کے ریپ ہونے کی وجہ سے ان میں بڑھتی عمر کے ساتھ ان کی صحت میں کیا مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

یہ تحقیق امریکا کی مختلف یونیورسٹیز اور صحت سے متعلق کام کرنے والی تنظیموں کے ماہرین نے کی اور اس کے نتائج 17 ستمبر کو سائنس جرنل ’جاما نیٹ ورک‘ میں شائع کیے۔

تحقیق کے مطابق حیران کن طور پر امریکا کی ہر 16 میں سے ایک خاتون کو انتہائی کم عمری میں ’ریپ‘ کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کی مہم نے دنیا کو ہلا دیا

تحقیق کے دوران ماہرین نے امریکا بھر کی 13 ہزار سے زائد خواتین سے مختلف سوالات کیے، ان خواتین میں ہر رنگ، نسل اور مذہب کی خواتین شامل تھیں۔

نتائج کے مطابق مجموعی طور پر امریکا کی 5.6 فیصد خواتین کو زندگی کا پہلا جنسی تجربہ ’ریپ‘ کی صورت میں دیکھنا پڑتا ہے۔

زیادہ تر لڑکیوں کو ساڑھے 15 برس کی عمر میں نشانہ بنایا جاتا ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک
زیادہ تر لڑکیوں کو ساڑھے 15 برس کی عمر میں نشانہ بنایا جاتا ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 18 سے 44 برس کی امریکا کی 33 لاکھ خواتین کو ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا گیا۔

ماہرین کے مطابق جن خواتین کو ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ان میں سے زیادہ تر خواتین کی عمریں 16 برس سے کم ہوتی ہیں اور انہیں نشانہ بنانے والے مرد حضرات ان سے عمر میں کم سے کم 6 سال بڑے یا اس سے زائد عمر کے ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادہ تر لڑکیوں اور خواتین نے تسلیم کیا کہ اگرچہ بعض اوقات وہ خود سے کئی سال بڑے شخص سے رضامندی کے تحت جنسی رجحانات پر گفتگو کرتی ہیں لیکن انہیں ان کی رضامندی کے بغیر ریپ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنسی رجحانات پر گفتگو کرنے کے دوران خود سے زائد العمر مرد ساتھیوں کی جانب سے ’ریپ‘ کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کو بڑھتی عمر کے ساتھ صحت کے مسائل ہوتے ہیں اور بعض مرتبہ یہ مسائل انتہائی پیچیدہ بن جاتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگرچہ ساڑھے 15 برس کی عمر کی لڑکیوں کو مرد حضرات ریپ کا نشانہ بناتے ہیں، تاہم ساڑھے 17 برس کی لڑکیاں باہمی رضامندی کے ساتھ بھی مرد حضرات سے تعلقات استوار کرتی ہیں لیکن ان کی تعداد بہت کم ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سروے میں شامل 50 فیصد خواتین نے تسلیم کیا کہ انہیں نشانہ بنانے والے افراد ان سے دگنی عمر کے تھے۔

سروے میں شامل خواتین نے بتایا کہ انہیں جنسی رجحانات پر بات کرنے کے دوران مرد ساتھیوں نے جہاں زبانی بدکلامی کا نشانہ بنایا تو وہیں ان کا جسمانی استحصال بھی کیا گیا۔

سروے میں شامل 24 فیصد خواتین نے تسلیم کیا کہ انہیں ریپ اور جنسی تعلقات استوار کرنے کے نتیجے میں حمل ٹھہرا جو انہوں نے ضائع کروایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کم عمری میں لڑکیوں کے ریپ اور ان کی جانب سے جنسی تعلقات استوار کیے جانے کی وجہ سے ان میں ایچ آئی وی، حیض اور حمل ہوجانے سمیت دیگر طرح کے کئی مسائل سامنے آتے ہیں۔

زیادہ تر لڑکیوں کو زائد العمر مرد نشانہ بناتے ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک
زیادہ تر لڑکیوں کو زائد العمر مرد نشانہ بناتے ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک

تبصرے (1) بند ہیں

شریف ولی کھرمنگی Sep 17, 2019 03:46pm
یو ایس ایڈ وغیرہ نام کے خیراتی اداروں کو چاہئے کہ امریکی خواتین کی فلاح اور انکو جنسی زیادتیوں سے بچانے کیلئے وہیں اپنے ملک میں کام کریں۔ ڈالر نچھاور کرکے اپنے خواتین کو حقوق سکھائیں۔ انکو زیادہ ضرورت ہے کہ وہ کس طرح اپنے نام نہاد لبرل معاشرے میں کیسے جنسی درندگی سے بچنے چاہئیں۔