منہ میں موجود بعض بیکٹیریاز سے مائگرین ہونے کا انکشاف
ایک منفرد اور مختصر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منہ کی صحت کا تعلق نہ صرف دیگر اہم بیماریوں سے ہوتا ہے بلکہ منہ کی خراب صحت سے مائگرین (شدید سر درد) ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین نے منہ کی صحت اور منہ میں موجود بیکٹیریاز کا مائگرین سمیت پیٹ اور جسم کے دیگر درد سے تعلق دریافت کرنے کے لیے زائد العمر افراد پر تحقیق کی۔
طبی ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلوی ماہرین نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک سروے کے تحت 150 سے خواتین پر تحقیق کی، جن کی عمریں 75 سال تک تھیں۔
ماہرین نے تمام خواتین سے مختلف سوالات کیے، ان سے منہ کی صحت، خرابی اور مسائل معلوم کرنے کےلیے علاوہ ان سے جسم، پیٹ اور سر میں درد کے سوالات بھی پوچھے۔
بعد ازاں ماہری نے تمام رضاکاروں کے تھوک کے نمونے بھی لیے اور ان کے ٹیسٹ بھی کیے اور پھر نتائج نکالے۔
ماہرین کے مطابق انسانی منہ میں 700 کے قریب بیکٹیریاز پائے جاتے ہیں اور بیکٹیریاز کا ہونا اچھی بات ہوتا ہے، تاہم بعض بیکٹیریاز خراب بھی ہوتے ہیں یا وہ کسی دوسرے مسئلے کی وجہ سے خراب ہوجاتے ہیں جو بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
ماہرین نے پایاکہ خصوصی طور پر منہ میں (Mycobacterium salivarium) نامی بیکٹیریا کی موجودگی سے مائگرین کا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق مذکورہ بیکٹیریا کی منہ میں موجودگی سے جبڑا یا پھر نیورونز متحرک ہوجاتے ہیں جو بیکٹیریا کی خرابی کے سگنل دماغ میں لے جاتے ہیں جو درد میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور اسی وجہ سے مائگرین ہوتا ہے۔
تاہم ساتھ ہی ماہرین نے کہا کہ یہ حتمی بات نہیں ہے لیکن اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ جانا جا سکے کہ مائگرین کی دیگر عام وجوہات کیا ہوتی ہیں اور ان پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے۔