• KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C

تصاویر: خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تباہی کے مناظر

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں اور گلیشیئر پھٹنے کے باعث آنے والی سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث اب تک 350 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
شائع August 16, 2025

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں اور گلیشیئر پھٹنے کے باعث آنے والی سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث اب تک 350 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز شدید بارشوں اور بادل پھٹنے سے آنے والے اچانک سیلاب کے باعث صرف خیبرپختونخوا میں اب تک 340 سے زائد زندگیاں ضائع ہو چکی ہیں۔

غیر معمولی سیلاب کے باعث گلگت بلتستان میں بھی 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، زیادہ تر ہلاکتیں ضلع غذر میں ہوئیں جہاں سیلاب نے زرعی زمینوں، فصلوں اور ایک اہم پل کو نقصان پہنچایا۔

آزاد و کشمیر میں بھی سیلابی صورتحال کے باعث 9 افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں، علاوہ ازیں، اسکولوں، گھروں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔

شمالی علاقہ جات میں آنے والی تباہی کی تصاویری جھلکیاں

ضلع بونیر میں لوگ اچانک آنے والے سیلاب کے بعد ملبے اور کیچڑ میں پھنسی ایک کار نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ — اے ایف پی

باجوڑ میں لوگ رسیوں کی مدد سے سیلابی نالہ پار کر رہے ہیں۔ — انوراللہ خان

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں اچانک آنے والے سیلاب کے بعد ایک متاثرہ شخص بیٹھا ہے جب کہ لوگ اس کے اردگرد جمع ہیں — جمیل نگری

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں  ریسکیو اہلکار اچانک آنے والے سیلاب کے ایک روز بعد ان کے گھروں کے سامنے سے پتھر ہٹا رہے ہیں — اے ایف پی

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقے میں اچانک آنے والے سیلاب کے بعد تباہ شدہ پل کے قریب لوگ جمع ہیں — اے ایف پی

16 اگست 2025 کو گلگت بلتستان میں سیلاب کے باعث بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والا نقصان — جمیل نگری

سوات کے علاقے مینگورہ میں لوگ تباہ شدہ گاڑیوں اور  ملبے کے پاس سے گزر رہے ہیں — اے ایف پی

شانگلہ میں لوگ ایک سڑک پر کھڑے ہیں جو سیلابی پانی کے باعث بہہ گئی — عمر باچا

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں سیلاب سے متاثرہ الپوری-بیشام شاہراہ پر اُلٹی ہوئی ایک مال بردار گاڑی — اے پی پی

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے بسیان میں ایک کار اچانک آنے والے سیلاب میں بہہ گئی۔ — پی پی آئی امیجز

ریسکیو اہلکار باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں — پی پی آئی امیجز

مظفرآباد کے نواحی علاقے میں اچانک آنے والے سیلاب کے بعد تباہ شدہ پل کے قریب لوگ جمع ہیں— اے ایف پی

آزاد کشمیر کے نریاں بہاک گاؤں میں اچانک آنے والے سیلاب کے بعد ایک جاں بحق شخص کا تابوت اٹھائے ہوئے ہیں — اے ایف پی

15 اگست 2025 کو گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں ریسکیو آپریشن جاری ہے — جمیل نگری

15 اگست 2025 کو خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں اچانک سیلاب آنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی نمازِ جنازہ ادا کی جارہی ہے کر رہے ہیں۔ — اے ایف پی