سپریم کورٹ ۔ فائل تصویر

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے بدھ کے روز حج کرپشن کیس پر اپنی پیش رفت کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق، یہ رپورٹ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس میں جمع کرائی گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے حسین اصغر کو دوبارہ تعینات کیا گیا ہے اور ایف آئی کے نے ان کی معاونت کے لئے مزید دس افسران بھی معمور کئے ہیں۔

اس سال ستمبر میں سپریم کورٹ نے ایف آئی کو ہدایات دی تھیں کہ اس مقدمے کی تفتیش کیلئے دوبارہ حسین اصغر کا تعین کیا جائے۔

اس کے علاوہ کورٹ نے ایف آئی اے کو اس مقدمے کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

اپریل دوہزارگیارہ میں حکومت نے اس وقت کے ایف آئی اے کے سربراہ اور حج اسکینڈل کی کھوج کرنے والے حسین اصغر کا تبادلہ کرکے انہیں گلگت بلتستان کا انسپیکٹر جنرل بنادیا گیا تھا کیونکہ حج اسکینڈل میں ان کی تفتیش کا رخ مبینہ طور پر وزیرِ اعظم سیکریٹیریٹ تک جا رہا تھا۔

تاہم، آٹھ جون دوہزار بارہ کو سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ حسین اصغر کے دوبارہ ایف آئی اے میں تبادلے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں تاکہ وہ پھر سے حج معاملے کی چھان بین کرسکیں۔

تبصرے (0) بند ہیں