حزب اللہ کے ایک جلسے کا منظر۔ – اے ایف پی فوٹو

واشگٹن: یورپی یونین نے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے حزب اللہ کو دہشت گرد گروپ قرار دینے اور اس کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔

  اسرائیلی اخبار ’’دی ٹائمز آف اسرائیل‘‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی حکومت نے 27 رکن ملکوں پر مشتمل یورپی یونین پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ لبنان کی اسلام پرست جماعت حزب اللہ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 امریکی حکومت نے یورپی یونین پر ایک بار پھرزور دیا ہے کہ حزب اللہ کو بلیک لسٹ کرنے اور دہشت گرد گروپ قرار دینے کی اسرائیلی درخواست کو قبول کیا جائے۔

 اخبار کے مطابق یورپی یونین نے کہا ہے کہ حزب اللہ تنظیم لبنان کی ایک سیاسی جماعت ہے ان کی سرگرمیاں سیاسی نوعیت کی ہیں، دہشت گرد گروپ کیسے قرار دیا جا سکتا ہے جبکہ اس سلسلے میں ٹھوس شواہد بھی نہیں ہیں۔

یورپی یونین کے ترجمان نے کہا ہے کہ لبنان کے ساتھ یورپی یونین کے اچھے تعلقات ہیں اور وہاں حزب اللہ کی حکومت ہے۔ اس کو دہشت گرد قرار دے کر ہم اپنے تعلقات تباہ نہیں کریں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں