حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے، المیسرا ٹی وی ، لڑاکا طیاروں نے صنعا کے مرکزی ہوائی اڈے پر حوثی دہشت گردوں کے انفرااسٹرکچر پر حملہ کرکے اسے تباہ کر دیا ہے ، اسرائیلی فوج
پاکستان، نائجیریا اور سری لنکا سے اسٹوڈنٹ، ورک یا وزیٹر ویزے پر آنے والوں کی جانب سے برطانیہ میں پناہ کی درخواست دینے کا سب سے زیادہ امکان ہوتا ہے، حکام
مودی کہتے ہیں کشمیر میں اتنی سیکیورٹی ہے کہ پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا، پھر 350 کلوگرام آر ڈی ایکس کہاں سے آگیا تھا؟ سیاسی رہنما کی امیت شاہ، اجیت ڈوول پر بھی تنقید
سوڈان میں رونما ہونے والے انسانی المیے پر گہری تشویش ہے، اس معاملے پر فیصلہ سنانے کا دائرہ اختیار نہیں ہے، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر امارات کا خیرمقدم
30 جنگی جہازوں نے یمن کے الحدیدہ میں سیمنٹ فیکٹری اور دیگر مقامات پر بمباری کی، ایک شہری ہلاک، 35 زخمی، نیتن یاہو کا غزہ سے 20 لاکھ فلسطینیوں کی منتقلی کا اعلان
7 سے 9 مئی تک فرضی مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آؤٹ اقدامات، اہم تنصیبات کو چھپانے اور انخلا کے منصوبے شامل کرنے کی ہدایات بھی جاری۔
لفتھانسا کا تاحکم ثانی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان، برٹش ایئرویز، سوئس ایئر لائنز اور ایمریٹس کی کچھ پروازیں بھی پاکستانی حدود سے گریز کرکے دہلی گئیں، فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا
ارکان سلامتی کونسل نے خطے میں فوجی محاذ آرائی سے بچنے، مسائل کو پر امن انداز میں حل کرنے کا مطالبہ کیا، پاکستانی مندوب نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے، دفتر خارجہ