وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نک کے درمیان ورچوئل ملاقات، طویل مدتی اسٹریٹجک اور سرمایہ کاری شراکت داری پر بھی بات چیت جاری ہے، وزارت خزانہ
ٹرانزیکشنز کی مجموعی مالیت 8 فیصد نمو کے ساتھ 164 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی، اسٹیٹ بینک نے مالی سال 25-2024 کی تیسری سہ ماہی کیلئے نظام ادائیگی کا جائزہ جاری کر دیا
پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا، بالخصوص چین کے ساتھ تجارت میں عدم توازن پالیسی سازوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔
نیپرا نے آئندہ مالی سال 26-2025 کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف کا تعین کردیا، آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 34 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔