وزیراعظم کی ہدایت پر 3 کروڑ روپے سالانہ تک کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو مائیکرو انٹرپرائزز کا درجہ دے کر سمیڈا کے دائرہ کار میں شامل کر لیا گیا ہے، شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ
صوبوں نے مجموعی طور پر 921 ارب 46 کروڑ روپے سرپلس بجٹ دیا، سالانہ بنیاد پر صوبوں کے سرپلس بجٹ میں 403 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، وزارت خزانہ
گزشتہ مالی سال سود کی ادائیگیوں کے اخراجات 8 ہزار 887 ارب روپے رہے اور دفاع پر 2 ہزار 194 ارب روپے خرچ کیے گئے، وزارت خزانہ نے 25-2024 کی فسکل آپریشن رپورٹ جاری کر دی۔
ویب سائٹ کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر آرڈر کی گئی اشیا یا خدمات کی تمام ادائیگیاں ٹیکس کے دائرے میں آئیں گی اور سیکشن 6 اے کے تحت ملکی ای کامرس لین دین پر ٹیکس نافذ کیا جائے گا، ایف بی آر
ان لینڈ ریونیو افسر صرف کمشنر کی منظوری کے بعد انکوائری شروع کر سکے گا، یہ منظوری ٹیکس فراڈ یا قابلِ تعزیر جرم کی نشاندہی پر ٹھوس شواہد کے بعد دی جائے گی، سرکلر جاری
ریکارڈ، کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کے سرکلرز کی جانچ پڑتال میں ڈیجیٹل شواہد ضبط، مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان بظاہر ملی بھگت کیساتھ کیا گیا، سی سی پی
نیپرا کی عوامی سماعت میں پاور ڈویژن کی وزیر اعظم کی ہدایت پر لاہور میں بجلی کے زائد بلوں سے متعلق تحقیقات مکمل ہونے اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تصدیق۔